Monday , December 18 2017
Home / ہندوستان / سادھوی پراچی کے خلاف ایف آئی آر درج

سادھوی پراچی کے خلاف ایف آئی آر درج

اناؤ 14 جون ( سیاست ڈاٹ کام ) وی ایچ پی کی متنازعہ لیڈر سادھوی پراچی کے خلاف فرقہ وارانہ جذبات بھڑکانے کے الزام میں ایف آئی آر درج کی گئی ہے ۔ پولیس نے یہ بات بتائی ۔ پولیس کے بموجب بہوجن مکتی مورچہ کے ایک لیڈرسندیپ کمار نے سادھوی پر ہندوستان کو مسلمانو سے پاک بنانے سے متعلق ریمارک پر مقدمہ درج کروایا ہے اور کہا کہ انہوں نے اپنے بیانات سے مذہبی جذبات کو بھڑکانے کی کوشش کی ہے ۔ پراچی نے حال ہی میں اترکھنڈ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ملک کو کانگریس سے پاک کرنے کا مشن مکمل ہوگیا اور اب اسے مسلمانں سے پاک کرنے کی ضرورتہے ۔ پولیس کے بموجب دو فرقوں کے مابین جذبات بھڑکانے اور دیگر مناسب دفعات کے تحت ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔ پراچی اس سے قبل بھی متنازعہ بیانات جاری کرتی رہی ہیں ۔ انہوںنے مسلمانوں سے پاک ملک بنانے کے بیان سے قبل سلمان خان ‘ شاہ رخ خان اور عامر خان کی فلموں کے بائیکاٹ کی اپیل بھی کی تھی۔

TOPPOPULARRECENT