Saturday , June 23 2018
Home / ہندوستان / سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر کی ہندوئوں سے اپیل بچے آپ پیدفے ا کرو ، پرورش میں کروں گی

سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر کی ہندوئوں سے اپیل بچے آپ پیدفے ا کرو ، پرورش میں کروں گی

اورنگ آباد۔ 21 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) مالیگاؤں بم دھماکہ معاملے میں عدالت سے رہائی پانے والی سادھوی پرگیا سنگھ ٹھاکر نے اورنگ آباد سڈکو ناٹیہ گرہ میں ایک پروگرام سے خطاب کیا۔ اپنے خطاب میں سادھوی نے ممبئی کے دہشت گردانہ حملے میں مارے گئے پولیس افسران کو شہید ماننے سے نہ صرف انکار کیا بلکہ انہیں دہشت گردوں کی صف میں بھی لے جا کر کھڑا کردیا۔ سادھوی نے اس موقع پر ہندوؤں سے اپیل کی کہ وہ زیادہ سے زیادہ بچے پیدا کریں۔ انہوں نے کہا کہ اگر آپ لوگ زیادہ کچھ نہیں کر سکتے تو بس بچے پیدا کرو ان کی ہم پرورش کر لیں گے۔مالیگاؤں بم دھماکہ معاملے میں گرفتاری کے بعد سے سرخیوں میں آئی سادھوی پرگیا سنگھ ٹھاکر ان دنوں جیل سے باہر ہیں۔ وہ ایک نجی پروگرام میں شرکت کی غرض سے اورنگ آباد پہنچی تھیں۔ پروگرام میں ہزاروں افراد کی موجودگی میں سادھوی پرگیا سنگھ ٹھاکر نے کہا کہ ہمیں مشنری اور مدرسوں کی ضرورت نہیں بلکہ ہمیں ہندوستان چاہئے اور ہندوستان کی تعمیر کے لیے ہندوؤں کو زیادہ بچے پیدا کرنے ہونگے۔ اگر ان میں پرورش کی استطاعت نہیں تو ہم ان کی پرورش کریں گے اور انھیں ملک کی حفاظت کے لیے تیار کریں گے۔ سادھوی نے دعویٰ کیا کہ ایسے کئی بچے ان کے یہاں تربیت پا رہے ہیں۔سادھوی پرگیا سنگھ ٹھاکر نے فلم پدماوت اور اورنگ زیب پر شہر کے نام پر اپنے انداز میں شدید تنقید کی۔ ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ ملک کی حفاظت کے لیے وردی پہننا ہی ضروری نہیں بغیر وردی کے بھی ملک پر جان نچھاور کی جاسکتی ہے۔

TOPPOPULARRECENT