Wednesday , September 26 2018
Home / ہندوستان / سادھو رامپال کی پولیس تحویل میں 6 دن کی توسیع

سادھو رامپال کی پولیس تحویل میں 6 دن کی توسیع

حصار 25 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ایک عدالت نے ست لوک آشرم کے سربراہ رام پال کی پولیس تحویل میں 6 دن کی توسیع کردی۔ دریں اثناء اُن کے خلاف تازہ مقدمات درج کرلئے گئے۔ خود ساختہ سادھو کو ہسار جوڈیشیل مجسٹریٹ سوہن لال ملک کے اجلاس پر آج شام 5 روزہ پولیس تحویل کے اختتام پر پیش کیا گیا تھا۔ پولیس نے اِن کی تحویل میں 7 دن کی توسیع کی خواہش کرتے ہ

حصار 25 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ایک عدالت نے ست لوک آشرم کے سربراہ رام پال کی پولیس تحویل میں 6 دن کی توسیع کردی۔ دریں اثناء اُن کے خلاف تازہ مقدمات درج کرلئے گئے۔ خود ساختہ سادھو کو ہسار جوڈیشیل مجسٹریٹ سوہن لال ملک کے اجلاس پر آج شام 5 روزہ پولیس تحویل کے اختتام پر پیش کیا گیا تھا۔ پولیس نے اِن کی تحویل میں 7 دن کی توسیع کی خواہش کرتے ہوئے کہا تھا کہ پولیس کو آشرم کی سرگرمیوں اور وہاں سے ہتھیاروں کی دستیابی کے بارے میں سادھو رام پال سے مزید تفتیش کرنا ضروری ہے۔ مجسٹریٹ نے پولیس تحویل میں مزید 6دن توسیع کردی۔

TOPPOPULARRECENT