Saturday , November 25 2017
Home / اضلاع کی خبریں / سادہ بیع ناموں کو باقاعدہ بنانے میں عجلت کی جائے

سادہ بیع ناموں کو باقاعدہ بنانے میں عجلت کی جائے

کریم نگر میں کلکٹر سرفراز احمد کی ویڈیو کانفرنس
کریم نگر /16 ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کریم نگر میں سادہ بیع ناموں کے سلسلہ میں داخل کردہ درخواستوں کو تحصیلدار نہایت ہی سرعت کے ساتھ جانچ کریں ۔ ان خیالات کا اظہار ضلع کلکٹر سرفراز احمد نے جمعرات کی شام تحصیلداروں اور ایم پی ڈی اوز سے مختلف امور پر منعقدہ ویڈیو کانفرنس میں کیا ۔ انہوں نے کہا کہ سادہ بیع ناموں کو حکومت اہمیت کا درجہ دے رہی ہے ۔درخواستوں کی جانچ اور تنقیح جلدی پوری کرلی جائے کیونکہ سادہ کاغذ پر لکھی ہوئی تحریر کو حکومت کافی اہمیت دے رہی ہے ۔ قانون کے اعتبار سے مستحق افراد کو استفادہ پہونچایا جائے ۔ ہر ضلع کو مقامی وسائل کے مطابق ایک خصوصی اہمیت حاصل ہے ۔ منڈلوں میں بھی قدرتی وسائل کے مطابق تحصیلداروں ایم پی ڈی اوز باہم مشاورت کرکے منصوبہ بندی کریں ۔ شہر سے قریب کے منڈلوں میں ترکاری کی فصل کی طرف اولین ترجیح دیں ۔ دھان مکئی ، پھل ، پھولوں کے باغات لگائے جائیں ۔ بھیڑ بکری کی افزائش کی حوصلہ افزائی کریں ۔ اندرون ایک ہفتہ منڈل کی سطح مکمل منصوبہ تیار کرکے بھیجے جائیں ۔ اس کی جانچ کے بعد ضلع کی ترقی کے منصوبہ تیار کئے جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ نئے نوٹوں کی قلت کی وجہ عوام کو جو تکلیف ہو رہی ہے اس سے چھٹکارہ پانے کیلئے عوام کو کیش لیس لین دین کی ترغیبات دیں گاؤں اور منڈلوں میں شعور بیداری پروگرام منعقد کئے جائیں ۔ اس تعلق سے ایک اسپیشل عہدیدار کو متعین کریں ۔ دیہی علاقوں میں گڑمبہ تیار کرنے والوں کی نشاندہی کرکے ان کے خلاف قانونی کارروائی کریں اور اس کاروبار کو بند کروانے کی کوشش کریں۔ ہر گاؤں میں شمشان گھاٹ اور کوڑے کچرے کیلئے ڈمپنگ یارڈ قائم کریں ۔ اگر سرکاری دستیاب نہ ہوتو خانگی اراضی خریدلی جائے ۔ تمام مدارس میں بیت الخلاء کی سہولت دی جائے ۔ اس کے علاوہ مدارس کی حصار بندی کرکلی جائے ۔ ان تعمیری کاموں کیلئے تخمینہ منصوبہ تیار کرکے روانہ کیا جائے ۔ اس ویڈیو کانفرنس میں جوائنٹ کلکٹر بی سرینواس ، ڈی آر او ویرا برہمیا ، ڈی آر ڈی او وینکٹیشور راؤ وغیرہ موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT