Saturday , November 25 2017
Home / Top Stories / سارا پاکستانی نظم و نسق ‘ ہندوستان میں دہشت گردی کو ہوا دینے مصروف

سارا پاکستانی نظم و نسق ‘ ہندوستان میں دہشت گردی کو ہوا دینے مصروف

ہم دہشت گردی سے نفرت کرتے ہیں پاکستانی عوام سے نہیں۔ وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ کا ایڈیٹرس کانفرنس سے خطاب

چندی گڑھ 17 اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان سے پھوٹنے والی دہشت گردی پر تنقید کرتے ہوئے وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے آج کہا کہ پاکستان کا سارا نظم و نسق ہندوستان میں دہشت گردی کو ہوا دینے میں مصروف ہے ۔ انہوں نے خبردار کیا کہ جو لوگ سانپ پالتے ہیں وہی ڈسے جائیں گے ۔ وزیر موصوف نے کہا کہ ہندوستان ‘ پاکستان کی اسپانسر کردہ دہشت گردی کا مخالف ہے لیکن وہ اس کے عوام سے نفرت نہیں کرتا ۔ وزیر موصوف نے پاکستان مقبوضہ کشمیر میں دہشت گردوں کی فیکٹریوں وک حتم کرنے کی انسداد دہشت گردی مہم میں مدد فراہم کرنے کی پیشکش کی ہے ۔ وزیر داخلہ نے پاکستان پر یہ تنقید ایسے وقت میں کی ہے جبکہ ایک دن قبل ہی وزیر اعظم نریندر مودی نے پاکستان کو دہشت گردی کی ماں قرار دیا تھا۔ شمالی ہند و شمال مشرقی ریاستوں کے علاقائی ایڈیٹرس کی دو روزہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کا سارا نظم و نسق ہندوستان میں دہشت گردی کو ہوا دینے میں مصروف ہے اور اسی لئے ہند ۔ پاک سرحد کے علاقوں میں انتظامیہ چیلنج سے بھرپور ہوگیا ہے تاہم جو لوگ سانپ پالتے ہیں وہی ڈسے جائینگے ۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کو سرکاری پالیسی کے طور پر اختیار کرتے ہوئے پاکستان نہ صرف جنوبی ایشیا میں بلکہ ساری بین الاقوامی برادری میں یکا و تنہا ہورہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کچھ مسائل کو اس قدر اہمیت دیتا ہے کہ وہ نہ ان سے دوسروں کو فائدہ کا باعث ہو رہا ہے اور نہ ہی خود اس کی کوئی بھلائی ہو رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کشمیر مسئلہ کو اس قدر طاری کرچکا ہے کہ اس سے یہ نہیں کہا جاسکتا کہ وہ ایک مجاہد آزادی کو دہشت گرد سے علیحدہ رکھے ۔ انہوں نے دہشت گردی کے تئیں پاکستان کے لچکدار رویہ کو باہمی تعلقات میں سب سے بڑی رکاوٹ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ جہاں تک ہندوستان و پاکستان کے تعلقات کا سوال ہے سب سے بڑی رکاوٹ پاکستان کا دہشت گردوں کے تئیں روا رکھا جانے والا لچکدار رویہ ہے ۔ جہاں تک ہندوستان کے ارادوں کا سوال ہے ہم سارے علاقہ سے دہشت گردی کا خاتمہ کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے تعلقات کے حوالہ سے اسٹیٹ و نان اسٹیٹ ایکٹرس کا حوالہ کھوکھلا ثابت ہوگیا ہے ۔ وزیر داخلہ نے اس بات پر زور دیا کہ ہندوستان ‘ پاکستان سے اٹھنے والی دہشت گردی سے نفرت کرتا ہے اس کے عوام سے نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام سے نفرت نہیں ہے ۔ ہم پاکستانی عوام سے نفرت نہیں کرتے اور نہ ہی ان سے فاصلہ رکھنا چاہتے ہیں۔ ہم صرف پاکستان سے اٹھنے والی دہشت گردی سے نفرت کرتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT