Saturday , June 23 2018
Home / ہندوستان / ساردا اسکام سے نام جڑنے پر ’دلبرداشتہ‘ سابق ڈی جی پی کی خودکشی

ساردا اسکام سے نام جڑنے پر ’دلبرداشتہ‘ سابق ڈی جی پی کی خودکشی

گوہاٹی ، 17 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) سابق آسام ڈائریکٹر جنرل آف پولیس شنکر بروا جن کی رہائش گاہوں میں سی بی آئی نے گزشتہ ماہ ساردا اسکام کے سلسلے میں تلاشی کا کام کیا تھا، انھوں نے آج اپنی قیام گاہ میں مبینہ طور پر خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی۔ گوہاٹی سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس اے پی تیواری نے نیوز ایجنسی پی ٹی آئی کو بتایا کہ بروا کو تقری

گوہاٹی ، 17 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) سابق آسام ڈائریکٹر جنرل آف پولیس شنکر بروا جن کی رہائش گاہوں میں سی بی آئی نے گزشتہ ماہ ساردا اسکام کے سلسلے میں تلاشی کا کام کیا تھا، انھوں نے آج اپنی قیام گاہ میں مبینہ طور پر خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی۔ گوہاٹی سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس اے پی تیواری نے نیوز ایجنسی پی ٹی آئی کو بتایا کہ بروا کو تقریباً 12 بجے دوپہر ایک مقامی نرسنگ ہوم کو تیزی سے پہنچایا گیا اور وہاں پہنچنے پر انھیں مردہ قرار دیا گیا۔ تیواری نے کہا، ’’بروا اب نہیں رہے۔ ہم تحقیقات کررہے ہیں۔ ہم فی الحال کچھ بھی نہیں کہہ سکتے۔ صرف انکوائری کے بعد ہی ہم تفصیلات کے تعلق سے بات کرسکتے ہیں‘‘۔ بروا جنھوں نے بتایا جاتا ہے کہ سر میں گولی مار لی، ان کی نعش پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دی گئی ہے۔ فیملی کے ذرائع نے کہا کہ بروا اپنا نام مبینہ طور پر ساردا اسکام سے جوڑے جانے کے بعد دلبرداشتہ کا شکار ہوچکے تھے۔ بروا نے گزشتہ ہفتے سینے میں تکلیف کی شکایت کی تھی جس کے بعد سے ایک مقامی اسپتال میں اُن کا علاج ہورہا تھا۔

TOPPOPULARRECENT