Monday , September 24 2018
Home / جرائم و حادثات / سارق اور مسروقہ مال خریدار گرفتار

سارق اور مسروقہ مال خریدار گرفتار

چکنگ کے دوران سارق پولیس کے ہاتھ لگ گیا ۔ تفتیش پر جرم کا اقبال

چکنگ کے دوران سارق پولیس کے ہاتھ لگ گیا ۔ تفتیش پر جرم کا اقبال
حیدرآباد /15 جون ( سیاست نیوز ) ٹپہ چبوترہ پولیس نے موٹر سائیکلوں کے سرقہ میں ملوث ایک عادی سارق اور مسروقہ مال خریدنے والے دو افراد کو گرفتار کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 45 سالہ ایم ناگیش ساکن گڈی ملکاپور کو ٹپہ چبوترہ پولیس کی کرائم پارٹی نے مشتبہ طور پر مسروقہ گاڑی پر جارہا تھا کہ اسے روک کر دستاویزات طلب کئے گئے جس میں وہ بتانے میں ناکام رہا اور شبہ کی بنیاد پر پولیس نے اسے حراست میں لیکر پولیس اسٹیشن منتقل کیا اور تفتیش کے دوران موٹر سائیکلوں کے سرقہ میں ملوث ہونے کا انکشاف کیا ۔ پولیس نے بتایا کہ ناگیش نے 8 بجاج چیتک اسکوٹرس کو کلثوم پورہ کے جے شیو کمار اور جمعرات بزار گوشہ محل کے میکانک پی پممی کو فروخت کردیا تھا ۔ پولیس نے مصروقہ اسکوٹرس کو برآمد کرلیا ۔ جن کی مالیت 2 لاکھ بتائی جاتی ہے ۔ پولیس نے مسروقہ اسکوٹرس خریدنے والے افراد کو بھی گرفتار کرلیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT