Sunday , November 19 2017
Home / اضلاع کی خبریں / سارق کے حملہ میں فنکشن ہال کا ملازم زخمی

سارق کے حملہ میں فنکشن ہال کا ملازم زخمی

بودھن ۔ 15ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سرکل انسپکٹر پولیس بودھن مسٹر سریندر ریڈی کے بموجب گذشتہ شب شہر کے مضافات میں واقع ایک فنکشن ہال کے نومسلم ملازم عبداللہ 35سالہ کو ایک سارق نے پیٹ میں چاقو گھونپ کر فرار ہوگیا ۔ پولیس کے مطابق سارق فیاض عمر 50سال نے فنکشن ہال کے قریب رکھی ہوئی عبداللہ کی سیکل لیکر فرار ہونے کی کوشش کی تھی ۔ مالک سیکل نے سارق کی نیت بھانپ کرا سکو سیکل سمیت پکڑلیا تھا ۔ سرکل انسپکٹر کے بموجب سارق کو حراست میں لے لیا گیا اور زخمی عبداللہ کو سرکاری دواخانہ میں شریک کردیا گیا  ۔پولیس کے مطابق عبداللہ کی حالت خطرہ سے باہر ہے ۔ مالک فنکشن ہال کے مطابق زخمی ملازم کو ڈاکٹرس نے حیدرآباد کے کسی عصری دواخانہ کو منتقل کرنے کا مشورہ دیا ۔

TOPPOPULARRECENT