Saturday , November 25 2017
Home / اضلاع کی خبریں / سارق کے حملہ میں کانسٹبل شدید زخمی

سارق کے حملہ میں کانسٹبل شدید زخمی

نظام آباد:14؍ اکتوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)سارق نے کانسٹیبل پر حملہ کرنے کی وجہ سے شدید زخمی ہوگیا۔ یہ واقعہ نظام آباد کے دیوی روڈ چوراستہ پر پیش آیا۔ تفصیلات کے بموجب دیوی روڈ پر ایک شخص لوہے کی سلاخوں کا سرقہ کررہا تھا جس پر مقامی افراد نے ٹرافک کانسٹیبل دیو نند کو اطلاع دینے پر دیونند نے سارق کو پکڑنے کی کوشش کرنے پریہ افراد اختیار کرنے پر ٹرافک پولیس دیونند اس کاپیچھا کیا جس پر سارق نے اپنے پاس موجود لوہے کی سلاخ سے حملہ کردیا جس کی وجہ سے کانسٹیبل شدید زخمی ہونے پر اسے سرکاری دواخانہ منتقل کرتے ہوئے سارق کو پکڑلیا گیا اورIٹائون پولیس کے حوالے کردیا گیا ۔ اس خصوص میں Iٹائون پولیس مصروف تحقیقات ہے۔

TOPPOPULARRECENT