Saturday , November 18 2017
Home / جرائم و حادثات / سارق گرفتار، طلائی زیورات اور رقم برآمد

سارق گرفتار، طلائی زیورات اور رقم برآمد

حیدرآباد/8 جولائی، ( سیاست نیوز) چندا نگر پولیس نے ایک بدنام زمانہ سارق کو گرفتار کرلیا جو جیل سے رہائی کے بعد بھی اپنی غیرسماجی سرگرمیوں میں مصروف تھا۔ پولیس ذرائع کے مطابق ملکارجن عرف ملی کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ جو جاریہ سال اپریل میں جیل سے رہا ہوا تھا جس کے بعد اس بدنام زمانہ سارق نے رات کے اوقات میں سرقہ کی وارداتیں انجام دیا۔ جو قبل ازیں 15 مقدمات میں ملوث ہے ۔ پولیس نے اس کے قبضہ سے پانچ لاکھ روپئے مالیتی اشیاء جس میں6تولہ سونا اور 3لاکھ 10 ہزار روپئے نقد رقم پائی جاتی ہے کو ضبط کرلیا۔ میاں پور اور گچی باؤلی پولیس کو یہ سارق مطلوب تھا۔

TOPPOPULARRECENT