Friday , April 27 2018
Home / جرائم و حادثات / سارق گرفتار ، مسروقہ موٹر سائیکلیں ضبط

سارق گرفتار ، مسروقہ موٹر سائیکلیں ضبط

حیدرآباد /5 فروری ( سیاست نیوز ) میرپیٹ پولیس نے ایک آٹو موبائل سارق کو گرفتار کرتے ہوئے اس کے قبضہ سے 5 موٹر سائیکلوں کو ضبط کرلیا جو 2 لاکھ 10 ہزار مالیت کی بتائی گئی ہیں ۔ پولیس کے مطابق 21 سالہ عادی سارق کے سریکانت جو جلیل گوڑہ بالاپور علاقہ کا ساکن نے 5 موٹر سائیکلوں کا سرقہ کیا تھا ۔ بری عادتوں کا شکار اور عیش پسند زندگی گذارنے کیلئے اس نے سرقہ کرنا شروع کردیا تھا ۔ سرور نگر پولیس نے سال 2017 اکٹوبر کو جیل منتقل کیا تھا تاہم جیل سے رہائی کے بعد بھی سریکانت نے 5 موٹر سائیکلوں کا سرقہ کیا تھا ۔ اس نے میرپیٹ میں تین اور چیتنیہ پوری پولیس حدود میں دو وارداتیں انجام دی تھیں ۔

TOPPOPULARRECENT