Monday , June 25 2018
Home / جرائم و حادثات / سارق گرفتار ، مسروقہ موٹر سائیکل اور رقم ضبط

سارق گرفتار ، مسروقہ موٹر سائیکل اور رقم ضبط

ملزم جیل منتقل ، ملک پیٹ پولیس کی کارروائی
حیدرآباد ۔ /19 جنوری (سیاست نیوز) ملک پیٹ پولیس نے ایک بین ریاستی سارق کو گرفتار کرتے ہوئے اس کے قبضے سے مسروقہ نقد رقم اور موٹر سائیکل برآمد کرلی ۔ بتایا جاتا ہے کہ 45 سالہ اندریکر سجیت کمار متوطن نروڈہ احمد آباد گجرات نے شہر کے علاقے شاہ عنایت گنج اور آنند نگر میں پارک کی ہوئی موٹر سائیکلوں کی ڈکی سے نقد رقم اور دیگر اشیاء کا سرقہ کیا تھا ۔ پولیس نے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ملزم کی نشاندہی کرتے ہوئے اسے گرفتار کرلیا ۔ تفتیش کے دوران اندریکر سجیت کمار نے بتایا کہ وہ اپنے دیگر ساتھیوں اجئے ماچریکر ، راجیش سونو کالو اور ڈبو بھائی متوطن گجرات کی مدد سے یہ وارداتیں انجام دیں تھیں ۔ اندریکر کے پانچوں ساتھی ہنوز مفرور ہے اور وہ عوام کی توجہ ہٹاکر سرقہ کی واردات میں ملوث ہوا کرتے تھے ۔ پولیس نے ملزم کو احمد آباد میں گرفتار کرتے ہوئے اسے ٹرانزٹ وارنٹ پر حیدرآباد منتقل کیا اور یہاں کی ایک مقامی عدالت میں پیش کرنے کے بعد اسے جیل منتقل کردیا ۔

TOPPOPULARRECENT