Wednesday , November 14 2018
Home / جرائم و حادثات / سارق گھریلو ملازمہ گرفتار، مسروقہ مال ضبط

سارق گھریلو ملازمہ گرفتار، مسروقہ مال ضبط

حیدرآباد /18 جنوری ( سیاست نیوز ) راجندر نگر پولیس نے ایک گھریلو ملازمہ کو گرفتار کرتے ہوئے اس کے قبضہ سے 12 تولہ طلائی زیورات کو ضبط کرلیا ۔ پولیس راجندر نگر کے مطابق 40 سالہ شاہین بیگم ساکن شیورام پلی متوطن ایلاریڈی نظام آباد کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ یہ خاتون ڈائرکٹر این آئی پی ایچ ایم راجندر نگر محترمہ سجیتا کے مکان میں کام کرتی تھی جو پلر نمبر 306 کے قریب ہیریٹیج ڈریم ویل میں واقع ہے ۔ یہ خاتون کولکتہ سے واپسی کے بعد 13 جنوری کو دیکھا کہ اس کے مکان سے طلائی زیورات غائب ہیں اس نے پولیس میں شکایت درج کروائی اور شبہ اپنی گھریلو ملازمہ پر ظاہر کیا چونکہ اس کے علاوہ اس کے مکان میں کسی اور کو آنے کی اجازت نہیں تھی ۔ پولیس نے تحقیقات کے بعد گھریلو ملازمہ کو گرفتار کرلیا ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT