Wednesday , November 22 2017
Home / ہندوستان / سارنگی اُستاد صابری خان کا انتقال

سارنگی اُستاد صابری خان کا انتقال

نئی دہلی۔ یکم ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) انعام یافتہ سارنگی فنکار اُستاد صابری  خان کا تنفسی مسائل کے بعد بعمر 88 سال انتقال ہوگیا۔ ان کے فرزند اُستاد کمال صابری نے کہا کہ پدم بھوشن ایوارڈ یافتہ سارنگی استاد کا یہاں علاقہ ساکٹ کے ایک خانگی دواخانہ میں کل شب انتقال ہوا۔ وہ شدید تنفسی مسائل سے دوچار تھے۔ سرد موسم کی وجہ سے ان کی صحت مزید بگڑ گئی تھی۔ ہم نے انہیں کل رات ہی شریک ِ دواخانہ کیا تھا جہاں انہوں نے آخری سانس لی۔ انہیں کلاسیکی موسیقی کے شعبہ میں ان کی گراں قدر خدمات پر متعدد ایوارڈس سے نوازا گیا تھا جیسے سنگیت ناٹک اکیڈیمی اور پدم شری ایوارڈ (1992) کے علاوہ پدم بھوشن (2006) ۔

TOPPOPULARRECENT