Monday , September 24 2018
Home / ہندوستان / سارک قائدین کیلئے صدرجمہوریہ کا خانگی عشائیہ

سارک قائدین کیلئے صدرجمہوریہ کا خانگی عشائیہ

نئی دہلی ۔ /25 مئی (سیاست ڈاٹ کام) صدرجمہوریہ پرنب مکرجی سارک قائدین اور ان کے نمائندوں کے اعزاز میں اپنی جانب سے ایک خانگی عشائیہ کا اہتمام کریں گے ۔ یہ تمام شخصیتیں ملک کے 15 ویں وزیراعظم کی حیثیت سے نریندر مودی کی حلف برداری تقریب میں خصوصی طور پر مدعو ہیں ۔ ان قائدین میں وزیراعظم پاکستان نواز شریف ، صدر سری لنکا مہیندا راج پکسے ، صد

نئی دہلی ۔ /25 مئی (سیاست ڈاٹ کام) صدرجمہوریہ پرنب مکرجی سارک قائدین اور ان کے نمائندوں کے اعزاز میں اپنی جانب سے ایک خانگی عشائیہ کا اہتمام کریں گے ۔ یہ تمام شخصیتیں ملک کے 15 ویں وزیراعظم کی حیثیت سے نریندر مودی کی حلف برداری تقریب میں خصوصی طور پر مدعو ہیں ۔ ان قائدین میں وزیراعظم پاکستان نواز شریف ، صدر سری لنکا مہیندا راج پکسے ، صدرافغانستان حامد کرزئی اور دیگر شامل ہیں ۔ یہ عشائیہ گرے ڈرائینگ روم میں ترتیب دیا جائے گا ۔ اس میں نئے وزیراعظم اور ان کی وزارتی ٹیم بھی شرکت کرے گی ۔ گجرات کی ڈش کیلا ، میتھی ، نوشک کے بشمول ملک بھر کے مختلف حصوں سے تعلق رکھنے والی ڈشس پیش کی جائیں گی ۔ آخر میں مہمانوں کی پان سے تواضع کی جائے گی ۔مغلائی ڈش ، بیربلی کوفتہ کری بھی تیار کی جارہی ہے ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT