Friday , November 24 2017
Home / ہندوستان / سارک ممالک ہندوستان کیساتھ تجارتی تعلقات کے خواہاں

سارک ممالک ہندوستان کیساتھ تجارتی تعلقات کے خواہاں

سارک چوٹی کانفرنس کے انعقاد کا پاکستان کے رویہ پر انحصار ، ہندوستان کا بیان
امرتسر ؍ نئی دہلی 8 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) سارک ممالک ہندوستان کے ساتھ تجارتی تعلقات میں اضافہ کے خواہشمند ہیں اور چند داخلی چیالنجوں پر قابو پانے کے متمنی ہیں۔ جنوب مشرقی ایشیاء صارفین کی ایک بڑی منڈی ہے اور ہندوستان اُن کے تمام قواعد و ضوابط کی تکمیل کرنے کے لئے تیار ہے تاکہ اس منڈی میں داخلہ لے سکے۔ سارک ممالک کا ایک وفد جنوبی ایشیاء کے ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات ۔ مواقع اور چیالنجس کے عنوان پر قبل ازیں ہندوستان میں ایک اجلاس منعقد کرچکا ہے۔ نئی دہلی سے موصولہ اطلاع کے بموجب ہندوستان نے پاکستان کو سارک کے منشور کا دن کے موقع پر سخت لب و لہجہ کا ایک پیغام دیتے ہوئے کہاکہ یہ پاکستان کے رویہ پر منحصر ہے کہ وہ سرحد پار دہشت گردی کا خاتمہ کرے اور سارک چوٹی کانفرنس کے انعقاد کی اجازت دے۔ آج جنوبی ایشیائی ممالک کی تنظیم سارک کی 31 ویں سالگرہ اور 32واں یوم سارک منشور تھا۔ پاکستان میں نومبر میں سارک چوٹی کانفرنس منعقد ہونے والی تھی لیکن ہندوستان نے سرحد پار دہشت گردی کے تسلسل پر احتجاج کرتے ہوئے اس میں شرکت نہیں کی۔چنانچہ کانفرنس منسوخ کردی گئی۔

TOPPOPULARRECENT