Tuesday , November 21 2017
Home / دنیا / سارک نوجوانوں کی چوٹی کانفرنس

سارک نوجوانوں کی چوٹی کانفرنس

کھٹمنڈو ۔ /24 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) سارک کے نوجوان نمائندوں کی چوٹی کانفرنس کا آج کھٹمنڈو میں آغاز ہوگیا ۔ دو روزہ علاقائی مذاکرات کا مقصد نوجوانوں کی سارک کی سرگرمیوں میں شرکت کو فروغ دینا ہے ۔ چوٹی کانفرنس کی میزبان حکومت نیپال نے سارک کی سکریٹریٹ کے تعاون سے اس چوٹی کانفرنس کا اہتمام کیا ہے ۔ اس میں اقوام متحدہ کے نمائندے بھی شرکت کررہے ہیں اور نوجوانوں کے مسائل حل کئے جائیں گے ۔ جملہ 19 نوجوان اور 13 حکومتوں کے نمائندے اس میں شرکت کریں گے۔

TOPPOPULARRECENT