Saturday , September 22 2018
Home / دنیا / سارک وزرائے داخلہ کا 19 ستمبر کو اجلاس

سارک وزرائے داخلہ کا 19 ستمبر کو اجلاس

کٹھمنڈو 16 ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ سارک ممالک کے وزرائے داخلہ کی کانفرنس میں ہندوستانی وفد کی قیادت کرینگے جو 19 ستمبر کو کٹھمنڈو میں منعقد ہو رہی ہے ۔ امکان ہے کہ اس کانفرنس میں دہشت گردی ‘ قذاقی ‘ نشیلی ادویات کی اسمگلنگ کے علاوہ بچوں و خواتین کی اسمگلنگ جیسے مسائل پر تبادلہ خیال کیا جائیگا ۔ امکان ہے کہ راج

کٹھمنڈو 16 ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ سارک ممالک کے وزرائے داخلہ کی کانفرنس میں ہندوستانی وفد کی قیادت کرینگے جو 19 ستمبر کو کٹھمنڈو میں منعقد ہو رہی ہے ۔ امکان ہے کہ اس کانفرنس میں دہشت گردی ‘ قذاقی ‘ نشیلی ادویات کی اسمگلنگ کے علاوہ بچوں و خواتین کی اسمگلنگ جیسے مسائل پر تبادلہ خیال کیا جائیگا ۔ امکان ہے کہ راج ناتھ سنگھ اس کانفرنس میں سرحد پار سے دہشت گردی ‘ سارک ممالک سے کام کرنے والے کچھ دہشت گرد انفرا اسٹرکچر کو ختم کرنے جیسے مسائل کو موضوع بحث بنائیں گے ۔ اس کانفرنس کا افتتاح نیپال کے وزیر اعظم سشیل کوئرالا کرینگے ۔ بحری سکیوریٹی ‘ دہشت گردی سے نمٹنے اور سائبر جرائم جیسے مسائل پر بھی چھٹی وزارتی سطح کی کانفرنس میں غور و خوض کیا جائیگا ۔ نیپال میں وزارت داخلہ کے ترجمان لکشمی پرساد ڈھاکل نے یہ بات بتائی ۔ امکان ہے کہ فوجداری امور میں باہمی مدد ‘ خواتین و بچوں کی اسمگلنگ اور جنوبی ایشیا میں بچوں کی فلاح و بہبود جیسے مسائل پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائیگا ۔ وزارتی سطح کے اجلاس سے قبل کل نیپال میں سارک ممالک کے امیگریشن حکام کا بھی اجلاس ہوگا ۔

TOPPOPULARRECENT