Tuesday , November 21 2017
Home / ہندوستان / سارک چوٹی کانفرنس کامیاب بنانا ہندوستان اور پاکستان کی ذمہ داری

سارک چوٹی کانفرنس کامیاب بنانا ہندوستان اور پاکستان کی ذمہ داری

ممبئی ۔ 8 اگست (سیاست ڈاٹ کام) یہ جنوبی ایشیائی ممالک حکومتوں کی اجتماعی ذمہ داری ہیکہ آئندہ سارک چوٹی کانفرنس کو کامیاب بنایا جائے جو نومبر میں اسلام آباد میں منعقد ہوگی۔ ریسرچ فاونڈیشن کے صدرنشین سدھیندر کلکرنی نے آج دونوں ممالک کی حکومتوں سے خواہش کی کہ وہ اس چوٹی کانفرنس کو کامیاب بنانے کیلئے ہر ممکن کوشش کریں۔ این جی اوز سماجی تنظیموں اور ہمخیال افراد کو متحد ہوکر ماقبل یوم آزادی امن اجلاس، فرقہ وارانہ ہم آہنگی، انسانیت کی خدمت، ہند ۔ پاک امن اور سارک یکجہتی کے موضوع پر اجلاس منعقد کرنا چاہئے۔ ہندوستان اور پاکستان دیگر سارک ممالک کے ساتھ تعاون کا آغاز کریں اور مشترکہ معیشت، دہشت گردی اور مذہبی انتہاء پسندی سے مقابلہ کرنے کی اجتماعی کوشش کریں کیونکہ اس کی انتہائی ضرور ت ہے۔ کلکرنی نے کہا کہ اچھی اور بری دہشت گردی میں دہشت گردی کو تقسیم کرنا بہت بڑی غلطی ہے کیونکہ دہشت گردی صرف دہشت گردی ہوتی ہے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT