Sunday , January 21 2018
Home / دنیا / سارک کانفرنس سے ہند ۔ پاک کشیدگی میں کمی کی امید

سارک کانفرنس سے ہند ۔ پاک کشیدگی میں کمی کی امید

اسلام آباد ۔ 25 نومبر۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاک ۔ ہندوستان سرحد پر کشیدگی برصغیر میں امن کیلئے خطرہ ہے، لیکن امید ہے کہ سارک کانفرنس سے دونوں ممالک میں تلخی کم ہوگی۔ آج یہاں دارالحکومت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ ’’امن مساعی میں رکاوٹ پاکستان اورہندوستان دونوں کیلئے ن

اسلام آباد ۔ 25 نومبر۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاک ۔ ہندوستان سرحد پر کشیدگی برصغیر میں امن کیلئے خطرہ ہے، لیکن امید ہے کہ سارک کانفرنس سے دونوں ممالک میں تلخی کم ہوگی۔ آج یہاں دارالحکومت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ ’’امن مساعی میں رکاوٹ پاکستان اورہندوستان دونوں کیلئے نقصان دہ ہے‘‘۔ پاکستانی وزیر دفاع نے متنبہ کیا کہ ’’ہندوستان سے امن کی خواہش کوکمزوری سے تعبیر کرنا درست نہیں۔ پاکستان کی امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے‘‘۔ انھوں نے کہا کہ ’’امن ہماری خواہش ہے، لیکن ہم اس خواہش کو عزت و وقار کے ساتھ پورا کرنا چاہتے ہیں‘‘۔ خواجہ آصف نے زور دیا کہ تمام مسائل کا حل مذاکرات میں ہے۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ افغانستان میں امن ہی مستحکم خطے کی ضمانت ہے اور افغانستان میں امن کے بغیر پاکستان میں امن ممکن نہیں۔ دولت اسلامیہ برائے عراق و شام (داعش) کی ’’وال چاکنگ‘‘ اورملک میں ان کی موجودگی کی افواہوں کے حوالے سے خواجہ آصف نے کہا کہ ’’داعش اسلام کی بدنامی کا باعث بن رہی ہے‘‘۔ وزیر دفاع نے چین کے ساتھ تعلقات کے پر کہا کہ مشکل وقت میں چین نے پاکستان کا ساتھ دیا ہے اورمعیشت کی بحالی کیلئے بھی چین، پاکستان کا ساتھ دے رہا ہے ‘‘۔ آپریشن ضرب عضب پر روشنی ڈالتے ہوئے انھوں نے کہا کہ قبائلی علاقوں میں دہشت گردوں کے خلاف جنگ جاری ہے۔

TOPPOPULARRECENT