سارک کانفرنس میں مودی کی ترکاری سے اور نواز شریف کی حلال گوشت سے تواضع

کھٹمنڈو۔ /26 نومبر (سیاست ڈام کام) سارک چوٹی کانفرنس میں شرکت کرنے والے رکن ممالک کے سربراہان کے اعزاز میں ترتیب دیئے گئے طعام کیلئے وزیراعظم پاکستان نواز شریف کو حلال گوشت پیش کیا گیا جبکہ وزیراعظم ہند نریندر مودی کیلئے سادہ سبزی کم تھیکے پن کے ساتھ پیش کی گئی ۔ میزبان ملک نیپال نے دونوں وزرائے اعظم کے شوق تناول کا احترام کرتے ہوئے

کھٹمنڈو۔ /26 نومبر (سیاست ڈام کام) سارک چوٹی کانفرنس میں شرکت کرنے والے رکن ممالک کے سربراہان کے اعزاز میں ترتیب دیئے گئے طعام کیلئے وزیراعظم پاکستان نواز شریف کو حلال گوشت پیش کیا گیا جبکہ وزیراعظم ہند نریندر مودی کیلئے سادہ سبزی کم تھیکے پن کے ساتھ پیش کی گئی ۔ میزبان ملک نیپال نے دونوں وزرائے اعظم کے شوق تناول کا احترام کرتے ہوئے ان کے مزاج کے مطابق کھانا سربراہ کیا ۔ ہوٹل کراؤن پلازہ کھٹمنڈو سولٹی جہاں نواز شریف اور مودی کے بشمول سارک قائدین ٹھہرے ہوئے ہیں مہمان قائدین کے کھانوں کا خصوصی خیال رکھا گیا تھا ۔ میزبان ملک نے مہمان قائدین کیلئے ان کی پسند اور ذائقہ کے مطابق غذا فراہم کی ۔ مودی نے کم مرچی والی ترکاریوں کا استعمال کیا ۔ اس میں تیل بھی کم تھا جبکہ نواز شریف کیلئے حلال گوشت کی شاندار ڈشیس پیش کی گئی ۔ ظہرانہ کے موقع پر نریندر مودی نے دال کے ساتھ زیرہ رائس تناول فرمایا اس کے ساتھ دو قسم کی ترکاریاں اور توا روٹی کے علاوہ سبزی کی سوپ پیش کیا گیا ۔

انہوں نے سادہ دہی اور مصالحہ چاس بھی تناول فرمایا ۔ ہوٹل کے شیف کو خاص کر ہدایت دی گئی تھی کہ وہ نریندر مودی کیلئے کم چکنائی اور کم مرچی والی غذا تیار کریں جس میں پنیر کا بھی کم استعمال کیا گیا تھا ۔ عشائیہ کے وقت وزیراعظم مودی نے گجراتی کری ، دال اور روٹی کے ساتھ کچھڑی کھانے کو ترجیح دی اس کے ساتھ انہوں نے مختلف میوے بھی تناول فرمائے ۔ ناشتے میں فروٹ سلاد ، اتتاپم یا اٹلی حاصل کیا ۔ چائے کے ساتھ ذائقہ دار بسکٹ بھی کھائے ۔ وزیراعظم پاکستان نواز شریف کیلئے حلال گوشت سربراہ کیا گیا تھا ۔ انہوں نے خصوصی طور پر پاکستانی شیف کی تیار کردہ مچھلی بھی کھائی ۔ لنچ اور ڈنر میں چکن یا مٹن لیا ۔ انہوں نے زعفرانی کھیر کو بھی بہت ہی شوق سے تناول فرمایا ۔ ہوٹل کے اصل بلڈنگ میں نریندر مودی کیلئے ایگزیکٹیو سوٹ فراہم کیا گیا تھا جبکہ نواز شریف کو اس سے متصل بنگلہ دیش رئیل سوٹ میں ٹھہرایا گیا تھا ۔

TOPPOPULARRECENT