Monday , September 24 2018
Home / Top Stories / سارہ تنڈولکر سے یکطرفہ محبت کرنے والا شخص گرفتار

سارہ تنڈولکر سے یکطرفہ محبت کرنے والا شخص گرفتار

مدناپور(مغربی بنگال) ۔ 7 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) مغربی بنگال کے ضلع مہیشادل سے ایک 32 سالہ شخص کو کرکٹ کے ماسٹر بلاسٹر سچن تنڈولکر کی بیٹی سارہ تنڈولکر کے ساتھ مبینہ طور پر چھیڑ چھاڑ اور ہراساں کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ اطلاع کے مطابق ملزم دیو کمار مائتی نے ٹنڈولکر کے مکان پر 20 مرتبہ فون کیا اور سارہ کے بارے میں نازیبا ریمارکس کئے۔ ملزم نے سارہ تنڈولکر کو اغوا کرنے کی بھی دھمکی دی تھی۔ دیوکمار نے پولیس کو بتایا کہ میں نے سارہ کو ایک میچ کے دوران پویلین بیٹھے دیکھا تھا، اسی وقت سے مجھے ان سے محبت ہوگئی اور میں ان سے شادی کرنا چاہتا ہوں۔ میں تنڈولکر کے گھر کا فون نمبر حاصل کیا اور تقریباً 20 مرتبہ فون کیا۔ ملزم کو اتوار کو ہلدیا کی عدالت میں پیش کرنے کے بعد اسے پولیس ریمانڈ پر ممبئی بھیج دیا گیا ۔

TOPPOPULARRECENT