Thursday , September 20 2018
Home / کھیل کی خبریں / سارہ کو فون کرنے والا ملزم بنگال سے گرفتار

سارہ کو فون کرنے والا ملزم بنگال سے گرفتار

ممبئی ۔9جنوری(سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق ماسٹر بلاسٹر بیٹسمین سچن تنڈولکر کی بیٹی سارہ کوفون پر فون کرکے پریشان کرنے والے شخص کو مغربی بنگال سے گرفتار کر لیا گیا ہے، ملزم تنڈولکر کی بیٹی کو بار بار فون کرکے شادی کیلئے اپنی خواہش ظاہرکرتا رہتا تھا۔تفصیلات کے مطابق وید کمار میتی نامی شخص سچن تنڈولکر کی بیٹی سارہ کو فون کر کے پریشان کر رہا تھا اور انہیں شادی کیلئے بار بار اپنی خواہش ظاہر کرتا تھا۔سچن کے اہلخانہ نے ممبئی کے باندرہ پولیس اسٹیشن میں ملزم کے خلاف شکایت کی تھی، جس کے بعد پولیس نے معاملے کی تحقیقات شروع کردیں اور فون ٹاور کی لوکیشن کو ٹریس کرتے ہوئے ملزم کو مغربی بنگال کے ایسٹ مدناپور میں واقع مہساڈول سے گرفتار کرلیا۔ فی الحال پولیس اس سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔پولیس کے مطابق ملزم دیو کمار میتی پیشے سے ایک آرٹسٹ ہے جس کا دعویٰ ہے کہ وہ سارا تنڈولکر سے محبت کرتا ہے اور اس سے شادی کرنا چاہتا ہے۔ملزم نے تفتیش کے دوران بتایا کہ وہ کچھ مہینے قبل کسی کام سے ممبئی آیا تھا ، اس دوران اسے سارہ کا نمبر مل گیا اور اس نے تبھی سے فون کرنے کا سلسلہ شروع کردیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT