Wednesday , June 20 2018
Home / دنیا / سارے بنکاک میں فوج و پولیس تعینات

سارے بنکاک میں فوج و پولیس تعینات

بنکاک۔8جون ( سیاست ڈاٹ کام ) بنکاک میں ہزاروں کی تعداد میں فوج اور پولیس کا حملہ آج تعینات کردیا گیا۔ عہدیداروں کے بموجب بغاوت مخالف احتجاجیوں نے عہد کیا کہ کئی مقامات پر فوجی فرمان کی خلاف ورزی کرکے احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے جب کہ فوج نے سیاسی جلسوں پر امتناع عائد کردیا ہے ۔ چھوٹے لیکن پُرزور احتجاجی مظاہرے فوج کے 22مئی کو منتخبہ ح

بنکاک۔8جون ( سیاست ڈاٹ کام ) بنکاک میں ہزاروں کی تعداد میں فوج اور پولیس کا حملہ آج تعینات کردیا گیا۔ عہدیداروں کے بموجب بغاوت مخالف احتجاجیوں نے عہد کیا کہ کئی مقامات پر فوجی فرمان کی خلاف ورزی کرکے احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے جب کہ فوج نے سیاسی جلسوں پر امتناع عائد کردیا ہے ۔ چھوٹے لیکن پُرزور احتجاجی مظاہرے فوج کے 22مئی کو منتخبہ حکومت کو برطرف کر کے اقتدار پر قبضہ کرلینے کے بعد سے شروع ہوگئے ہیں۔ حالانکہ فوجی حکومت نے ہر قسم کے عوامی احتجاج پر پابندی کردی ہے ۔ اکثریت تھائی دارالحکومت میں احتجاجی مظاہرے کررہی ہے ۔ گرفتاری اور قید سے بچنے کیلئے احتجاج کا انداز تبدیل کردیا گیا ہے ۔ تین انگلیوں سے سلیوٹ کیا جارہا ہے اور فاقہ کشی کے کھیلوں کی فلموں کی نمائش کی جارہی ہے ۔

امریکہ میں طیارہ حادثہ 7افراد ہلاک
میساچیوسٹس۔8جون ( سیاست ڈاٹ کام ) بیڈفورڈ میں ایک پرائیوٹ طیارہ رن وے پر آگ لگنے سے دھماکہ سے تباہ ہوگیا جسکے نتیجہ میں 7افراد ہلاک ہوگئے ۔ اطلاعات کے مطابق ریاست میسا چیوسٹس کے علاقہ بیڈفورڈ میں گلف اسٹریم فور نامی پرائیوٹ طیارے نے بانس کوم ایئرپورٹ سے نیوجرسی ایئرپورٹ کیلئے رن وے سے اڑان بھرنا چاہی لیکن آگ لگنے سے دھماکے سے تباہ ہوگیا ۔ طیارے میں موجود تمام 7افراد ہلاک ہوگئے ۔ میساچیوسٹس حکام کا کہنا ہیکہ طیارے میں پہلے آگ لگی اور پھر دھماکہ ہوا جس کی آواز دور تک سنی گئی۔

TOPPOPULARRECENT