Monday , January 22 2018
Home / جرائم و حادثات / سافٹ ویر انجینئر کی خودکشی

سافٹ ویر انجینئر کی خودکشی

حیدرآباد۔12جنوری (یواین آئی ) حیدرآباد کے عثمانیہ یونیورسٹی پولیس اسٹیشن کے حدود کے مانیکیشور نگر میں ایک 33سالہ سافٹ ویر انجینئر نے سیلنگ فین سے پھانسی لے کر مبینہ طور پر خودکشی کرلی ۔ سکندرآباد میں کام کرنے والے 33سالہ محمدندیم نے رات کا کھانے کے بعد یہ انتہائی اقدام کیا۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ 3دختران شامل ہیں ۔ اس کی خودکشی کی وجہ معلوم کرنے کی پولیس کوشش کررہی ہے ۔ پولیس نے ایک معاملہ درج کرکے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے گاندھی اسپتال منتقل کردیا گیا ۔

حیدرآباد میں بریانی کھانے کے دوران دورہ پڑنے سے ایک شخص فوت
حیدرآباد۔12جنوری (یواین آئی) بریانی کھانے کے دوران دورہ پڑنے سے ایک شخص کی موت کا واقعہ حیدرآباد کے علاقہ آلوین چوراہے کی ایک ہوٹل میں پیش آیا۔ اس شخص کی شناخت نہیں ہوپائی ہے ۔ میاں پور پولیس کے مطابق یہ شخص ہوٹل پہنچا۔ اس نے بریانی کا آرڈر دیا۔بریانی کھانے کے دوران دورے پڑنے سے وہ بے ہوش ہوگیا۔ ہوٹل کے اسٹاف نے اسے ایمبولنس میں قریبی اسپتال منتقل کیا جہاں اسے مردہ قرار دیا گیا۔ پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرلیا۔

TOPPOPULARRECENT