سافٹ ویر انجینئیر کی خودکشی

حیدرآباد /2 جون ( سیاست نیوز ) کوکٹ پلی کے علاقہ میں ایک سافٹ ویر انجینئیر نے مثبت طور پر پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ کوکٹ پلی ہاوزنگ بورڈ پولیس کے مطابق 27 سالہ کلیان ورما جو پیشہ سے سافٹ ویر انجینئیر تھا ۔ اس نے کل رات پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ کلیان ورما وسنت نگر میں رہتا تھا ۔ جو گردوں کے مرض کا شکار تھا ۔ اس نے کل رات خودکشی کرلی ۔ کلیا

حیدرآباد /2 جون ( سیاست نیوز ) کوکٹ پلی کے علاقہ میں ایک سافٹ ویر انجینئیر نے مثبت طور پر پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ کوکٹ پلی ہاوزنگ بورڈ پولیس کے مطابق 27 سالہ کلیان ورما جو پیشہ سے سافٹ ویر انجینئیر تھا ۔ اس نے کل رات پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ کلیان ورما وسنت نگر میں رہتا تھا ۔ جو گردوں کے مرض کا شکار تھا ۔ اس نے کل رات خودکشی کرلی ۔ کلیان ورما جو سافٹ ویر انجینئیر تھا بتایا جاتا ہے کہ کل رات اس کو شدید تکلیف ہوئی اور برداشت سے زیادہ تکلیف پر اس نے انتہائی اقدام کرتے ہوئے خودکشی کرلی ۔

برقی شاک لگنے سے فوت
حیدرآباد /2 جون ( سیاست نیوز ) چادر گھاٹ کے علاقہ میں ایک شخص برقی شاک کی زد میں آکر فوت ہوگیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 25 سالہ سدھاکر ریڈی جو کنور ویلیج ضلع محبوب نگر کا متوطن تھا ۔ شہر روزگار کے سلسلہ میں آیا ہوا تھا اور اعظم پورہ کے علاقہ میں مزدوری کا کام کر رہا تھا ۔ سدھاکر ریڈی توسیعی کاموں میں محنت مزدوری کر رہا تھا کہ اچانک برقی شاک کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا اور علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔

نیند میں بلندی سے گرکر ہلاک
حیدرآباد /2 جون ( سیاست نیوز ) حالت نیند میں مشتبہ طور پر بلندی سے گرجانے سے ایک شخص کی موت ہوگئی ۔ یہ واقعہ چندا نگر پولیس حدود میں پیش آیا جہاں 26 سالہ پریم نوری جو چندا نگر علاقہ کے ساکن الیجن نوری کا بیٹا تھا ۔ پیشہ سے خانگی ملازمت کرتا تھا ۔ وہ چندا نگر کے علاقہ میں کل رات پینٹ ہاوز پر سو رہا تھا کہ مشتبہ طور پر حالت نیند میں بلندی سے گرکر ہلاک ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT