Monday , December 11 2017
Home / جرائم و حادثات / سافٹ ویر ملازم کے قاتلوں کی گرفتاری

سافٹ ویر ملازم کے قاتلوں کی گرفتاری

حالت نشہ میں ہنگامہ کی تحقیقات، پارٹی میں شرکت کا انکشاف
حیدرآباد۔/5مارچ، ( سیاست نیوز) سکندرآباد میں پیش آئے سافٹ ویر ملازم کے سنسنی خیز قتل کیس کے معمہ کو پولیس نے حل کرلیا ہے،باوثوق ذرائع کے مطابق ٹاسک فورس پولیس نے اس سلسلہ میں4افراد بشمول کار ڈرائیور کو حراست میں لے لیا ہے اور ان سے پوچھ تاچھ جاری ہے۔ تاہم پولیس نے گرفتار افراد کی شناخت ظاہر نہیں کی۔ بتایا جاتا ہیکہ یہ گرفتاریاں پرانے شہر سے کی گئی ہیں۔ پولیس نے قتل کی رات پیش آئے واقعات کو بتایا اور مقتول جو ہائی ٹیک سٹی میں کام کے بعد جمعرات کی رات گھر واپس ہورہا تھا ، اس نے ساتھیوں کی پارٹی میں شرکت کی تھی اور مبینہ طور پر کثرت سے شراب نوشی کی تھی جو نشہ کی حالت میں دھت تھا اور اس نے پنجہ گٹہ کے علاقہ میں کیاب ٹیکسی کو زبردستی روک لیا اور اس میں سفر کیا۔ کار میں سوار دیگر مسافرین سے اس نے بدسلوکی کی انتہا کردی اور گھبرا گیا تھا۔ تاہم سواپنالوک کامپلکس کے قریب کار سے اترنے کے بعد بھی اس کی شرپسندی میں کوئی کمی واقع نہیں ہوئی جس کے بعد ایک شخص نے اس پر چاقو سے حملہ کیا تھا جو برسر موقع فوت ہوگیا۔ تاہم سرکاری ذرائع سے اس بات کی توثیق نہیں ہوپائی ہے۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔

TOPPOPULARRECENT