Monday , December 18 2017
Home / شہر کی خبریں / سالارجنگ میوزیم میں ایرانی تہذیب کی نمائش

سالارجنگ میوزیم میں ایرانی تہذیب کی نمائش

لباس، پکوان اور کرافٹ کا اہتمام، سفیر ایران حسن نوریان کی شرکت

حیدرآباد۔26ڈسمبر(سیاست نیوز) سفار ت خانہ ایران حیدرآباد اور سالا ر جنگ میوزیم کے اشتراک سے چار روزہ ایرانی تہذیب پرمشتمل لباس‘ پکوان اور آرٹ اینڈ کرافٹ نمائش کا سالار جنگ میوزیم کے میرلیاقت علی بھون میں 26ڈسمبر سے افتتاح عمل میںآیا۔ اس خصوصی نمائش میں ایران کے سفارتی عہدیداروں کے اہل خانہ کی جانب سے تیار کردہ ایرانی ملبوسات‘ پکوان‘آرٹ اینڈ کرافٹ کے اشیاء مشاہدے کے لئے رکھے گئے ہیںجس کا مقصد شہر حیدرآباد میںایرانی اشیاء کوفروغ دینا ہے ۔سفیر ایران برائے حیدرآباد جناب حسن نوریان کے علاوہ سکریٹری محکمہ ٹورزم تلنگانہ ڈاکٹر کرسٹینا زیڈ سی ائی اے ایس کے علاوہ دیگر بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ایران کے سفارتی عہدیداروں کے اہل خانہ کے بشمول ایران سفارت خانہ حیدرآباد میںخدمات انجام دینے والی خاتون عہدیداروں نے بھی اس نمائش میں حصہ لیا ہے ۔ کیوریٹر سالار جنگ میوزیم جناب احمد علی کے بموجب مذکورہ نمائش میں 16خواتین جن کاتعلق ایران سفارت خانہ سے ہے۔ انہوں نے مزیدکہاکہ 26تا29ڈسمبر جاری رہنے والی اس نمائش کا مقصد عید اور تہواروں کے اس موسم میں سالار جنگ میوزیم کا رخ کرنے والے عوام بشمول حیدرآباد کے لوگوں کو ایرانی تہذیب سے واقف کروانا ہے ۔انہوں نے کہاکہ روزانہ صبح دس تا شام پانچ بجے تک اس نمائش کا مشاہد ہ کیاجاسکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عام لوگوں کو بھی فری مشاہدے کی اجازت ہے ۔

TOPPOPULARRECENT