Monday , June 25 2018
Home / شہر کی خبریں / سالارجنگ میوزیم میں مجلس عزاء سے علامہ اعجاز فرخ کا خطاب

سالارجنگ میوزیم میں مجلس عزاء سے علامہ اعجاز فرخ کا خطاب

حیدرآباد ۔ 17 نومبر (پریس نوٹ) سالارجنگ میوزیم میں ہر سال 21 تا 25 محرم مجالس عزاء کا قیام اور دنیا بھر میں موجود آثارمبارک کی تصویری نمائش کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ سالارجنگ کے نوادرات سے علم بھی ایستاد کئے جاتے ہیں۔ آج 24 محرم کو شہادت امام زین العابدین علیہ السلام کی خصوصی مجلس عزاء سے علامہ اعجاز فرخ ’’آثار اہلبیت اطہار اور تحفظ‘‘ کے عنوان پر 3 بجے خصوصی خطاب کریں گے۔ شام میں 7 بجے جناب معصوم علی ارشد کے عزاء خانے میں علامہ مجلس پرسہ میں مخصوص مصائب بیان کریں گے۔ منتظمین مجالس نے کثیر تعداد میں شرکت کا معروضہ کیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT