Sunday , December 17 2017
Home / شہر کی خبریں / سالارجنگ میوزیم میں نوادرات کے کیٹلاگ کا رسم اجراء

سالارجنگ میوزیم میں نوادرات کے کیٹلاگ کا رسم اجراء

جناب احمد علی کیوریٹر کی وادعی تقریب، ڈائرکٹر ناگیندر، احترام علی خان کا خطاب
حیدرآباد ۔ یکم ؍ جولائی (پریس نوٹ) میوزیمس کتب خانہ جات اور تحقیقی میدان میں جناب احمد علی کیوریٹر (مخطوطات) سالارجنگ میوزیم کی خدمات نہ صرف ملک بلکہ بیرون ملک مثالی اور لائق تحسین ہے۔ ان خیالات کا اظہار مولانا مفتی خلیل احمد شیخ الجامعہ، جامعہ نظامیہ نے ان کی تہنیتی تقریب میں کیا جو سالارجنگ میوزیم کے آڈیٹوریم میں منعقد ہوئی۔ نواب احترام علی خان رکن سالارجنگ میوزیم بورڈ ڈائرکٹر جنرل کے ہاتھوں خصوصی پوسٹل اسٹامپ، ڈائرکٹر اے ناگیندر ریڈی جوائنٹ ڈائرکٹر نے ان کے مرتبہ نوادرات کے چھ کیٹلاگ کی رسم اجراء انجام دی۔ سالارجنگ میوزیم کے اسٹاف کی جانب سے منعقدہ تقریب میں مختلف یونیورسٹیز، میوزیمس، کتب خانہ جات اور اداروں کے عہدیداروں اور سماج کے تمام طبقات نے ان کی خدمات کو خراج تحسین اور تہنیت پیش کی۔ تلنگانہ پولیس اکیڈیمی کی جانب سے بھی انہیں خراج پیش کیا گیا اور پولیس بینڈ پارٹی نے خیرمقدم اور وداعی دھنیں بجا کر انہیں رخصت کیا۔ تہنیتی تقریب سے خطاب کرنے والوں میں اعجاز فرخ، پروفیسر عزیز بانو صدر شعبہ فارسی مانو، ڈاکٹر پی سریش عثمانیہ یونیورسٹی، افسر قریشی (مانو)، ڈاکٹر سید عبدالمہیمن قادری، جناب غلام یزدانی ایڈوکیٹ، جناب محمد عمر علی خان صدر اسلامک ہیرٹیج فاؤنڈیشن، سردار سجن سنکھ کنوینر، مسٹر این نرسمہم سری وینکٹیشور یونیورسٹی (تروپتی) اور دیگر سربرآوردہ اصحاب نے اپنے اپنے شعبہ جات میں جناب احمد علی کی انجام کردہ خدمات پر تاثرات کا اظہار کیا۔ نواب احترام علی خان نے کہا کہ جناب احمد علی کیوریٹر پر نہ صرف سالارجنگ میوزیم بلکہ پورے ملک کو فخر ہیکہ انہوں نے اس شعبہ میں بین الاقوامی خدمات انجام دیں۔ اس موقع پر موصوف کی مختلف اداروں سکھ ایجوکیشنل سوسائٹی، اسٹیٹ بینک آف حیدرآباد جناب صدیقی، شعبہ خطاطی ادارہ ادبیات اردو، ہادی دکن لائبریری اینڈ ریسرچ انسٹیٹیوٹ، چومحلہ پیالیس لائبریری اینڈ آرکائیوز، سالارجنگ میوزیم کے مختلف شعبہ جات جناب ضمیرالدین نظامی خطاط، جناب سید عبداللطیف فاروقی آرٹسٹ، سردار اندرجیت سنگھ، شری رمیش وغیرہ نے گلپوشی اور تہنیت پیش کی۔

TOPPOPULARRECENT