Saturday , November 18 2017
Home / شہر کی خبریں / سالار جنگ میوزیم دیکھنے والوں کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ

سالار جنگ میوزیم دیکھنے والوں کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ

تلنگانہ میں امن و سکون کی وجہ سے سیاحت کو فروغ
حیدرآباد ۔ 16 ۔ جون : ( سیاست نیوز ) : تلنگانہ میں امن و سکون کے حالات کی وجہ سے سیاحوں کی آمد میں اضافہ ہوا ہے ۔ گذشتہ چند برسوں کے مقابل سالار جنگ میوزیم دیکھنے والوں کی تعداد کافی بڑھ گئی ۔سال 2014-15 میں 12 لاکھ 65 ہزار 787 افراد نے میوزیم دیکھا تھا سال 2015-16 میں سالار جنگ میوزیم دیکھنے والوں کی تعداد بڑھ کر 13 لاکھ 28 ہزار 923 ہوگئی ۔ ڈائرکٹر سالار جنگ میوزیم این ناگیندر ریڈی نے کہا کہ تلنگانہ ریاست کے قیام کے بعد سے سیاحوں کی آمد میں قابل لحاظ اضافہ ہوا ہے ۔ حیدرآباد کے حالات سازگار ہیں بہتر رہائش اور کھانے پینے کی معیاری لذیذ اشیاء کی فراہمی اس کی بنیادی وجوہات ہیں ۔ اس اعتبار سے حیدرآباد عوام کا پسندیدہ شہر بن گیا ہے ۔ اس سال اپریل اور مئی کے دوران 2 لاکھ 44 ہزار 486 افراد نے سالار جنگ میوزیم دیکھا ان میں 991 غیر ملکی ہیں ۔ ملک میں سب سے زیادہ مغربی بنگال کے لوگوں نے سالار جنگ میوزیم دیکھا ۔ میوزیم کے حکام نے کہا کہ پہلی مرتبہ سال 2015-16 میں سالار جنگ میوزیم دیکھنے والوں کی تعداد 13 لاکھ سے بڑھ گئی ۔ اور توقع ہے کہ یہ تعداد 14 لاکھ تک پہونچ جائے گی ۔ تلنگانہ تحریک کے دوران میوزیم دیکھنے والوں کی تعداد کافی کم ہوگئی تھی سال 2013-14 میں صرف 11لاکھ افراد نے میوزیم دیکھا ۔ سالار جنگ میوزیم میں جلد ہی خصوصی چلڈرنس گیلری قائم کی جائے گی ۔ جو بچوں کے لیے پرکشش ہوگی ۔ چلڈرنس گیلری میں مختلف ادوار کے کھلونے رکھے جائیں گے ۔۔

TOPPOPULARRECENT