Tuesday , September 25 2018
Home / شہر کی خبریں / سالار جنگ میوزیم میں آج اردو کانفرنس

سالار جنگ میوزیم میں آج اردو کانفرنس

ٹیچرس و لکچررس کو آن ڈیوٹی شرکت کی اجازت

ٹیچرس و لکچررس کو آن ڈیوٹی شرکت کی اجازت
حیدرآباد ۔ 26 ۔ دسمبر : ( پریس نوٹ ) : جناب عارف الدین احمد بانی و صدر تنظیم تحفظ اردو کی نمائندگی پر کمشنر انٹر میڈیٹ حکومت تلنگانہ شریمتی شلیجہ رما ایر ( آئی اے ایس ) نے ایک پروسیڈنگ جاری کی ہے ۔ ریاست کے تمام سرکاری جونیر کالجس کے لکچررس کو 27 دسمبر بروز ہفتہ ’ اردو کانفرنس ‘ سالار جنگ میوزیم میں صبح 10 تا 2 بجے سہ پہر شرکت کی ’ آن ڈیوٹی ‘ اجازت دے دی ہے ۔ اسی طرح ڈی ای او حیدراباد نے بھی ایک پروسیڈنگ کے ذریعہ دونوں شہروں کے سرکاری و امدادی اپرپرائمری ، پرائمری اور ہائی اسکول کے ٹیچرس کو آن ڈیوٹی شرکت کی اجازت دے دی ہے ۔ صدر تنظیم نے ریاست کے تمام سرکاری جونیر کالج کے لکچررس اور حیدرآباد و سکندرآباد کے سرکاری و امدادی مدارس کے ٹیچرس سے خواہش کی کہ وہ اپنی حاضری کی اطلاع سالار جنگ میوزیم کے ویٹنگ ہال میں موجود رجسٹر میں دیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے جناب عارف الدین سے 9700758178 ۔ 9399982133 پر ربط کریں ۔۔

TOPPOPULARRECENT