Tuesday , December 12 2017
Home / شہر کی خبریں / سالار جنگ میوزیم میں قدیم دور کے کھلونوں کی نمائش کا منصوبہ

سالار جنگ میوزیم میں قدیم دور کے کھلونوں کی نمائش کا منصوبہ

حیدرآباد ۔ 22 ۔ دسمبر : ( ایجنسیز ) : سالار جنگ میوزیم میں جلد ہی بچوں کی ایک خصوصی گیلری قائم کی جائے گی جس میں قدیم دور کے کھلونوں اور موڈس آف ٹرانسپورٹ کی نمائش کی جائے گی ۔ یہ چلڈرنس گیلری میوزیم کے سنٹرل بلاک میں فرسٹ فلور پر 5000 مربع فیٹ پر پھیلی ہوئی ہوگی ۔ اس میں نوجوانوں کے لیے ایک ویژول ٹریٹ ہوگا ۔ اسے سالار جنگ فیملی کے ایک وارث قاسم علی خاں کی جانب سے تقریبا 40 لاکھ روپئے بجٹ سے ڈیزائن کیا جارہا ہے ۔ اس میں تقریبا 6000 چیزوں کی نمائش کی جائے گی ۔ جس میں 50 فیصد کو میوزیم کے ریزرو کلکشن سے لیا جائے گا جنہیں عوام نے کبھی نہیں دیکھا ہے ۔ اس سلسلہ میں بات کرتے ہوئے سالار جنگ میوزیم کے انچارج ڈائرکٹر اے ناگیندر ریڈی نے کہا کہ اس کلکشن میں میوزیکل انسٹرومینٹس کے چھوٹے ورژنس جیسے ہارمونیم ، وینا ، گیٹار ، طبلہ ، ڈھولک شامل ہیں ۔ اس میں تمام کی نظریں ایک گلاس کیس پر مرکوز ہوں گی ۔ جس میں ایک ٹو اے ٹرین مکمل ریلوے اسٹیشنس ، پلیٹ فارمس اور ٹرئیک کے ساتھ ہے ۔ اس کے علاوہ پرانے دور کے ٹرانسپورٹ سسٹم کو بھی دیکھا جاسکتا ہے ۔ جیسے ٹانگے ، جیپ گاڑیاں ، کارس ، بسیس ، ایرو پلینس ( ہوائی جہاز ) اور حتی کہ راکٹ ماڈلس ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس نمائش میں عوام مٹی کے ماڈلس دیکھ سکتے ہیں ۔ جو ایک ہندوستانی گاوں کی زندگی کی تصویر پیش کرتے ہیں ۔ بالخصوص علاقہ تلنگانہ کی ۔ اس کے علاوہ اس نمائش میں شفاف چینی میں چین اور جاپان کے پرندوں اور جانوروں کے ماڈلس اور برانز میں جنگلی جانوروں کے خوبصورت ماڈلس اور دوسرے ماڈلس ہوں گے ۔ بچوں میں دلچسپی پیدا کرنے کے لیے نیشنل کونسل آف سائنس میوزیمس کی جانب سے گیلری کے دونوں جانب دوٹچ اسکرین گیم پیانلس نصب کئے جارہے ہیں ۔۔

TOPPOPULARRECENT