Thursday , December 13 2018

سالار جنگ کالونی میں سرقہ کی سنگین واردات

۔80تولہ طلائی زیورات کا سرقہ ‘ سی سی کیمرہ سے تحقیقات کا آغاز
حیدرآباد ۔21فبروری ( سیاست نیوز) ٹولی چوکی کے علاقہ سالار جنگ کالونی میں کل رات سرقہ کی سنگین واردات پیش آئی ۔ نامعلوم سارقوں نے ایک مکان میں داخل ہوکر تقریباً 80 تولہ طلائی زیورات اور دیڑھ لاکھ روپئے نقد رقم کا سرقہ کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ سرقہ کے وقت مکان میں کوئی نہیں تھا اور گھر والے بورا بنڈہ تقریب میں شرکت کیلئے گئے ہوئے تھے ۔ واقعہ کی اطلاع کے ساتھ ہی پولیس لنگر حوض اور اے سی پی آصف نگر مسٹر اشوک چکراورتی سالار جنگ کالونی پہنچ گئے اور فوری ڈاگ اسکواڈ اورکلوزٹیم کو طلب کرلیا ۔ پولیس علاقہ میں موجود سی سی ٹی وی کیمروں کی جانچ میں جٹ گئی ۔ سرقہ کا انکشاف اس وقت ہوا جب مالک مکان اپنے گھر پہنچے شیخ ریاض الدین نے بتایا کہ وہ رات اپنے مکان پہنچے اس وقت مکان میں کوئی نہیں تھا اور دروازے پر لگا ہوا تالہ کھل گیا لیکن دروازہ بند تھا ۔ انہوں نے باورچی خانہ کے راستہ مکان میں داخل ہوکر دیکھا تو الماریاں کھلی پڑی ہوئی تھیں اور گھر کا سامان بکھرا پڑا تھا ۔ اس بات سے پریشان ریاض نے اپنے رشتہ داروں کو طلب کیا اور فوری مسئلہ کو پولیس لنگر حوض سے رجوع کردیا ۔ ریاض پیشہ سے آپٹیکل کا کاروبار کرتے ہیں ‘ لنگر حوض پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT