Tuesday , December 11 2018

سالار ملت میرے خواب آئے اور بیٹوں کو سیدھا راستہ دکھانے کی درخواست کی : سماجی کارکن مجاہد محی الدین کی دعویٰ

حیدرآباد : سالار نے خواب میں آکر مجھ سے کہا کہ میں ان کے بیٹوں کو سیدھا راستہ دکھاؤں ۔ پرانے شہر کے سماجی کارکن مجاہد محی الدین قادری نے دعوی کیا کہ مجلس کے سابق صدر جناب سلطان صلاح الدین اویسی تین مرتبہ ان کے خواب میں آئے اور ان سے خواہش ظاہر کی کہ میرے بیٹوں کو صحیح راستہ کی رہنمائی کریں جو مجلس کے حقیقی مشن سے بھٹک چکے ہیں ۔

محی الدین کا یہ دعوی مجلس کے فلور لیڈی اکبر الدین اویسی کے اس دعوی کی طرح ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم ان کے خواب میں تشریف لائے تھے ۔ مجلسی فلور لیڈر کے علاوہ ایک سابق رکن اسمبلی اپنی ساری تقریر میں مرحوم قائدین کے کشف و کرامات بیان کرنے کیلئے شہرت رکھتے ہیں ۔ سماجی اورسیاسی سرگرمیوں میں حصہ لینے والے محی الدین قادری نے یہ کہتے ہوئے میڈیا کی توجہ حاصل کرلی کہ مجلس کے مرحوم صدر ان کے خواب میںآئے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ مرحوم قائد ایک بار نہیں تین بار خواب میں آئے تھے ۔ اس کے انہوں نے ان کی قبر پر جاکر فاتحہ خوانی بھی کی ۔ انہوں نے کہا کہ سالار کا پیغام عوام تک پہنچانے تک وہ خاموش نہیں رہیں گے ۔

انہو ں نے کہا کہ سالار ان کے خواب میں آئے اور کہا کہ دونوں بیٹو ں کو سیدھا راستہ دکھائیں کیونکہ وہ دونوں ان کی خدمات کو نقصان پہنچا رہے ہیں ۔ سالار نے مجھ سے کہا کہ ان کے بیٹوں کی رہنمائی کریں کیونکہ وہ ان کے ان اصولوں کو نقصان پہنچارہے ہیں جن پر وہ زندگی بھر گامزن رہے ۔جناب قادری نے کہا کہ وہ اس خواب کے بارے میں اویسی برادران کو واقف کروانے کیلئے دارالسلام گئے تھے لیکن وہ دونوں وہاں نہیں آئے ۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ اسمبلی انتخابات میں مہا کوٹمی کو ووٹ دیں کیوں کہ مجلس کی موجودہ قیادت غرور وتکبر سے سرشار ہے ۔

TOPPOPULARRECENT