Monday , July 23 2018
Home / شہر کی خبریں / سالانہ مرکزی جلسہ رحمتہ للعالمینؐ کی تیاریوں کا آغاز

سالانہ مرکزی جلسہ رحمتہ للعالمینؐ کی تیاریوں کا آغاز

مجلس بچاؤ تحریک کا جائزہ اجلاس ، ڈاکٹر قائم خاں کا خطاب

مجلس بچاؤ تحریک کا جائزہ اجلاس ، ڈاکٹر قائم خاں کا خطاب
حیدرآباد ۔ 15 ۔ دسمبر : ( پریس نوٹ ) : 23 ویں سالانہ مرکزی جلسہ رحمتہ للعالمینﷺ کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے ایک اہم اجلاس کل شام مہدی فنکشن ہال دبیر پورہ میں زیر صدارت ڈاکٹر قائم خاں صدر ایم بی ٹی منعقد ہوا ۔ ڈاکٹر قائم خاں نے کارکنوں کے کثیر اجتماع کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ نبی کریم ﷺ سے اپنی والہانہ نسبت و عقیدت کا ثبوت پیش کرنے کے لیے آپؐ کا جشن منائیں اور ساتھ ہی نبی کریم ؐ کی تعلیمات پر سختی سے عمل ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ اللہ کے رسولؐ نے ہمیں جو راستہ دکھایا ہے ہم کو اس پر گامزن رہنا چاہئے ۔ مجلس بچاؤ تحریک پچھلے 23 سالوں سے سرکارؐ کا جشن میلاد منا رہی ہے ۔ اس میں بلا لحاظ مذہب وملت حصہ لیتے ہوئے اپنی عقیدت کا ثبوت دیں ۔ ڈاکٹر قائم خاں نے کارکنوں سے خواہش کی کہ وہ جوش و خروش کے ساتھ اس جشن میلاد میں حصہ لیں ۔ جناب امجد اللہ خاں خالد سابق کارپوریٹر نے اہل خیر حضرات سے تعاون و اشتراک کی خواہش کی ۔ اس اجلاس کو جناب شہباز علی خاں امجد ، جناب سید نصیر ، جناب الطاف نصیب خاں اور دوسروں نے مخاطب کیا ۔ اس اجلاس میں استقبالیہ کمیٹی کا اعلان کیا گیا ۔ صدر استقبالیہ مولانا سید طارق قادری ایڈوکیٹ نائب صدر استقبالیہ مولوی سید شاہ زین العابدین چشتی قادری ، معتمد استقبالیہ جناب محمد امجد اللہ خاں خالد معتمدین عمومی میں جناب مصطفی محمود ، جناب راشد ہاشمی ، جناب ماجد خاں ، جناب عوض بن عبداللہ العامری ( عروج علی ) ، جناب سید مبارک نقشبندی ، جناب علی بن عمر العفیف الیافعی ( صابر یافعی ) خازن الحاج سید طاہر ہوں گے ۔ نائب معتمدین میں صالح باحمید ، اجمل الدین فاروقی ، سید نصیر ، سکندر مرزا ہوں گے ۔ اس کے علاوہ 121 ارکان والینٹرس کا بھی انتخاب عمل میں آیا ۔۔

TOPPOPULARRECENT