Thursday , January 18 2018
Home / ہندوستان / سالگرہ نہ منانے ‘ کشمیر میں امدادی کام میں تعاون کرنے وزیر اعظم کی اپیل

سالگرہ نہ منانے ‘ کشمیر میں امدادی کام میں تعاون کرنے وزیر اعظم کی اپیل

نئی دہلی 14 ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) وزیر اعظم نریندر مودی نے آج اپنے دوست احباب اور بہی خواہوں سے خواہش کی کہ وہ 17 ستمبر کو اس بار ان کی سالگرہ نہ منائیں بلکہ یہ وقت اور وسائل وہ جموں و کشمیر میں سیلاب سے متاثرین کی امداد پر صرف کریں۔ انہوں نے یہ اپیل ان اطلاعات پر کی کہ 17 اپریل کو ملک بھر میں ان کی سالگرہ منانے کا اہتمام کیا جا رہا ہے ۔ مو

نئی دہلی 14 ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) وزیر اعظم نریندر مودی نے آج اپنے دوست احباب اور بہی خواہوں سے خواہش کی کہ وہ 17 ستمبر کو اس بار ان کی سالگرہ نہ منائیں بلکہ یہ وقت اور وسائل وہ جموں و کشمیر میں سیلاب سے متاثرین کی امداد پر صرف کریں۔ انہوں نے یہ اپیل ان اطلاعات پر کی کہ 17 اپریل کو ملک بھر میں ان کی سالگرہ منانے کا اہتمام کیا جا رہا ہے ۔ مودی نے کہا کہ انہیں اطلاعات ملی ہیں کہ کئی مقامات پر ان کے دوست احباب اور بہی خواہ ان کی سالگرہ تقریب منعقد کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ان کی درخواست یہ ہے کہ سالگرہ نہ منائی جائے اس کیی بجائے اپنے وسائل اور وقت کو جموں و کشمیر میں سیلاب متاثرین کی امداد پر صرف کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ مشکل اور پریشانی کے اس وقت میں ضرورت مندوں کے شانہ بہ شانہ کھڑے ہو کر ان کی مدد کرنا ہم سب کا فرض ہے ۔

TOPPOPULARRECENT