Friday , December 15 2017
Home / جرائم و حادثات / سالگرہ کے موقع پر ہوا میں فائرنگ ، نوجوان گرفتار

سالگرہ کے موقع پر ہوا میں فائرنگ ، نوجوان گرفتار

حیدرآباد ۔ /16 مئی (سیاست نیوز) فلک نما پولیس نے سالگرہ کے موقع پر ہوا میں فائرنگ کرنے والے نوجوان کو حراست میں لے لیا ہے ۔ ذرائع نے بتایا کہ مرزا ابراہیم علی بیگ کو اس کے فیس بک اکاؤنٹ کے ذریعہ اس کی شناخت کی گئی اور آج صبح اسے حراست میں لیکر تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ پولیس نے نوجوان کو حراست میں لینے کے فوری بعد ہی اس کے والد اور بھائی کے دو لائسنس یافتہ ریوالور اور پستول کو بھی ضبط کرلیا ہے ۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر پولیس ساؤتھ زون مسٹر کے بابو راؤ نے بتایا کہ نوجوان سے پوچھ تاچھ جاری ہے اور اس سلسلے میں مکمل تحقیقات کی جارہی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT