Sunday , December 17 2017
Home / جرائم و حادثات / سالی کا جنسی استحصال بہنوائی گرفتار

سالی کا جنسی استحصال بہنوائی گرفتار

حیدرآباد ۔17 مئی ۔ ( سیاست نیوز) گولکنڈہ پولیس نے انسانیت سوز حرکت میں ملوث ایک شخص کو گرفتار کرلیا جس نے اپنی ہی سالی کا جنسی استحصال کیا۔ یہ دلسوز واقعہ آج اس وقت منظرعام پر آیا جب ان دونوں لڑکیوں کی و الدہ نے اپنے داماد کے خلاف شکایت کردی ۔ انسپکٹر پولیس گولکنڈہ مسٹر سید فیاض نے بتایا کہ پولیس نے ایک خاتون کی شکایت پر اس کے داماد کو گرفتار کرلیا ۔ انھوں نے بتایا کہ 30 سالہ شیخ اجو کو گرفتار کرتے ہوئے عدالتی تحویل میں دیدیا گیا ہے جس نے اپنی سالی کا جنسی استحصال کیا اور اس لڑکی کو مسلسل ہراساں کررہا تھا ۔ پیشہ سے مزدور اجو جڑچرلہ علاقہ کا متوطن ہے جو اپنی شادی کے بعد یہاں سسرال ابراہیم باغ میں رہنے لگا تھا۔ اجو کی شادی دو سال قبل ہوئی تھی اور اس کی بیوی حاملہ بتائی گئی ہے ۔ انسپکٹر کے مطابق اجو مکان میں اپنی خوشدامن اور بیوی کی غیرموجودگی کا فائدہ اُٹھاکر اپنی سالی کا جنسی استحصال کررہا تھا جب اس کی بیوی اپنی والدہ کے ہاسپٹل تشخیص کے لئے جاتی تب وہ گھر میں ہی رہتا تھا اور اپنی سالی کے ساتھ غیراخلاقی حرکت کرتا تھا ۔ پولیس کے مطابق اجو نے اپنی سالی کو ہراساں کررہا تھا اور اسے خوف میں مبتلا کرتے ہوئے ڈرا دھمکارہا تھا اور اس بات کاذکر کرنے پر بھی سنگین نتائج کا انتباہ دیا تھا ۔ تاہم تاخیر سے اس بات کا علم لڑکی کی والدہ کو ہوا اور اس نے پولیس میں شکایت کردی ۔ گولکنڈہ پولیس نے اجو کو گرفتار کرتے ہوئے اسے عدالتی تحویل میں دیدیا ۔
حج ٹرمنل کے قریب
جھاڑیوں میں آگ
شمس آباد ۔17 مئی ۔ ( سیاست نیوز) راجیوگاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ شمس آباد میں واقع حج ٹرمینل کے قریب میں جھاڑیوں میں آگ لگ گئی ۔ اطلاع ملتے ہی فائر انجن کو طلب کرلیا گیا اور مقام پر ٹرافک پولیس عملہ بھی پہنچ کر آگ پر قابو پالیا گیا ۔ کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا ۔ آگ لگنے کی وجہہ کا علم نہ ہوسکا ۔ گزشتہ تین سال سے موسم گرما میں ایرپورٹ کے احاطہ میں جھاڑیوں میں آگ لگنے کے واقعہ پیش آچکے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT