Wednesday , December 19 2018

سال حال ریلوے میں 1,46,500 کروڑ کی سرمایہ کاری

حیدرآباد ۔ 6 ۔ فروری : ( سیاست نیوز ) : ساوتھ سنٹرل ریلوے جنرل منیجر ونود کمار نے آج ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریلوے میں سال 2013-14 کے درمیان 53989 کروڑ کی سرمایہ کاری کی گئی تھی ۔ اس میں سال حال 2018-19 میں اضافہ ہوتے ہوئے 1,46,500 کروڑ سرمایہ کاری ہوئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ سال کے مقابل ساوتھ سنٹرل ریلوے کا تلنگانہ کے لیے بشمول 1813 کروڑ کا بجٹ 5 فیصد اضافہ کے ساتھ اور آندھرا پردیش کے لیے بشمول 3670 کروڑ کے ساتھ 8 فیصد بجٹ منظور ہوا ہے ۔ نئی ریلوے لائن کی تنصیب کے لیے سروے کروایا گیا ۔ جس کے پیش نظر تلنگانہ کے پٹن چیرو ، سنگاریڈی ، جوگی پیٹ ، میدک ، نظام آباد ، نرمل ، عادل آباد و دیگر علاقوں میں 221 کیلو میٹر طویل ریلوے لائن کے لیے منظوری عمل میں آئی ۔ انہوں نے آخر میں کہا کہ 250 کروڑ روپئے سے سکندرآباد محبوب نگر کے درمیان ڈبل لائن کی تنصیب کی جائے گی ۔ بجٹ کے مطابق تمام اسٹیشن پر اسکلیٹرس کی تنصیب اور فٹ پاتھس تعمیر کئے جائیں گے ۔ 600 اسٹیشنوں کو ورلڈ کلاس طرز پر سہولتوں کی فراہمی کی جائے گی ۔۔

TOPPOPULARRECENT