Monday , December 11 2017
Home / کھیل کی خبریں / سال میں تیسرا کلین سوئپ سری لنکا کا منفی عالمی ریکارڈ

سال میں تیسرا کلین سوئپ سری لنکا کا منفی عالمی ریکارڈ

کراچی ۔24 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام ) ونڈے انٹر نیشنل کرکٹ میں سری لنکا کی بدترین کارکردگی کا سلسلہ پاکستان کے خلاف سیریز میں بھی جاری رہا۔ پاکستان سے سیریز سے قبل سری لنکا کو 2017 میں جنوبی افریقہ اور ہندوستان کے خلاف بھی کلین سوئپ کا سامنا کرنا پڑا اور پاکستان کے خلاف شکست کے ساتھ ہی یہ ان کا رواں تیسرا کلین سوئپ ہے جو کرکٹ کی تاریخ کا نیا عالمی ریکارڈ ہے۔ جبکہ زمبابوے نے سری لنکا کو اس کے ہوم سیریز میں 3-2 سے شکست دی۔ اس سے قبل دنیا کی کسی بھی ٹیم کو ایک سال کے دوران تین کلین سوئپ نہیں ہوئے لیکن 2017 میں جنوبی افریقہ، ہندوستان اور پاکستان کے خلاف کلین سوئپ کے ساتھ سری لنکا نے یہ بدترین ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔

TOPPOPULARRECENT