Thursday , November 23 2017
Home / جرائم و حادثات / سال نو تقاریب کے پرامن انعقاد کیلئے پولیس انتظامات

سال نو تقاریب کے پرامن انعقاد کیلئے پولیس انتظامات

آوٹر رنگ روڈ پر کڑی نظر ، 11 بجے تا 5 بجے تک تحدیدات
حیدرآباد /27 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) سال نو تقاریب کے خوشگوار انداز میں انعقاد اور ناخوشگوار واقعات کی روک تھام کیلئے راچہ کنڈہ پولیس نے سخت صیانتی انتظامات کے ساتھ ساتھ تحدیداتعائد کردئے ہیں  ۔ 31 ڈسمبر کو رات گیارہ بجے سے یکم جنوری کی صبح 5 بجے تک آوٹر رنگ روڈ سے گاڑیوں کی آمد و رفت پر پابندی عائد کردی گئی ہے ۔ کمشنر پولیس راچہ کنڈہ مسٹر مہیش مرلی دھر بھگوت نے اپنے جاری کردہ بیان میں بتایا کہ آوٹر رنگ روڈ پر لائیٹ موٹر وہیکل پر تحدیدات عائد کردی گئیں ہیں۔ سوائے ان گاڑیوں کو جو ایرپورٹ جانے یا پھر ایرپورٹ سے واپس ہو رہی ہوں ان گاڑیوں کو مسافرین کے ٹکٹ دکھانے پر آوٹر رنگ روڈ سے گذرنے کی اجازت ہوگی اور یہ تحدیدات 31 ڈسمبر کی رات سے یکم جنوری کی صبح تک رہیں گی ۔ انہوں نے بتایا کہ سال نو کے جشن کو آرگنائز کرنے والے افراد اور بالخصوص ایونٹ منیجروں کو پابند کردیا گیا ہے کہ وہ اپنے اپنے پارٹی مقامات پر سیکوریٹی کے عملہ کا خود انتظام کریں اور ٹریفک کے بہاؤ کو آسان بنانے کیلئے پارکنگ کے علاوہ اپنے عملہ کی خدمات حاصل کریں۔ چونکہ کسی بھی قسم کی بدنظمی کے خلاف پولیس سخت کارروائی کرے گی ۔ انہوں نے کہا کہ رچہ کنڈہ نے کمشنریٹ حدود میں چیک پوسٹ قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور ان چیک پوسٹوں کو 31 ڈسمبر کی رات ہی سے متحرک کردیا جائے گا تاکہ نشہ کی حالت میں گاڑی چلانے والوں ، سڑکوں پر جشن کے دوران ناخوشگوار واقعات کو روکنے اور کسی بھی قسم کے واقعات کو روکنے کے اقدامات انجام دئے جاسکیں ۔ انہوں نے آرگنائزرس کو مشورہ دیا کہ وہ ایک ایسے شخص کا انتظام کریں جو نشہ نہیں کرتا ہو تاکہ نشہ کرنے والوں کو ان کی منزل تک بہ حفاظت منتقل کرسکے ۔

TOPPOPULARRECENT