Wednesday , December 19 2018

سال نو کے موقع پر 3لاکھ 86ہزار بچوں کی پیدائش

اقوام ،2جنوری(سیاست ڈا ٹ کام) پیر کو سال نو کے موقع پر دنیا بھر میں تقریباً تین لاکھ چھیاسی ہزار بچے پیدا ہوئے ہیں۔ اقوام متحدہ کے ادارہ برائے بہبود اطفال یونیسیف کے مطابق ان میں سے نوے فیصد بچوں کا تعلق غیر ترقی یافتہ خطوں سے ہے ۔ ان ممالک میں سر فہرست ہندوستان ہے ، جہاں 59 ہزار بچے پیدا ہوئے ، اس کے بعد تقریباً 45 ہزار کے ساتھ چین بچوں کی پیدائش کے حوالہ سے دوسرے نمبر پر ہے ۔ تقریباً ایک لاکھ 90 ہزار بچوں کا تعلق نو ممالک سے ہے ۔

TOPPOPULARRECENT