Friday , September 21 2018
Home / شہر کی خبریں / سال 2019 ء میں تلنگانہ میں تلگودیشم کو اقتدار

سال 2019 ء میں تلنگانہ میں تلگودیشم کو اقتدار

ٹی آر ایس پر تنقید، چیف منسٹر اے پی و صدر تلگودیشم چندرابابو نائیڈو

ٹی آر ایس پر تنقید، چیف منسٹر اے پی و صدر تلگودیشم چندرابابو نائیڈو
حیدرآباد 7 ڈسمبر (سیاست نیوز) صدر تلگودیشم پارٹی و چیف منسٹر آندھراپردیش مسٹر این چندرابابو نائیڈو نے کہاکہ گزشتہ35 سال سے بلٹ کے مانند پائے جانے والے کارکن رکھنے والی ایک ہی ایک سیاسی جماعت تلگودیشم پارٹی ہے اور تلگودیشم پارٹی کو کوئی بھی کچھ نہیں کرسکے گا۔ کل یہاں این ٹی آر ٹرسٹ بھون میں تلنگانہ تلگودیشم پارٹی قائدین کے منعقدہ ایک اجلاس میں مسٹر این چندرابابو نائیڈو نے واضح طور پر کہاکہ سال 2019 ء میں تلگودیشم پارٹی ریاست تلنگانہ میں اقتدار حاصل کرے گی۔ انھوں نے ٹی آر ایس کو اپنی سخت تنقید کا نشانہ بنایا اور کہاکہ ٹی آر ایس ان پر تلنگانہ ریاست کی ترقی میں رکاوٹ پیدا کرنے کے جو الزامات عائد کررہی ہے وہ بالکلیہ طور پر بے بنیاد ہیں۔ انھوں نے کہاکہ کبھی بھی تلنگانہ کی ترقی کے وہ مخالف نہیں رہے اور کہاکہ متحدہ آندھراپردیش کی تقسیم کے بعد دونوں ریاستوں کے مابین اختلافات و تنازعات سے کچھ حاصل ہونے والا نہیں ہے۔ مسٹر نائیڈو نے کہاکہ ریاست تلنگانہ میں برقی کا مسئلہ 8 اور 9 شیڈول میں پائے جانے والے اداروں پر آپس میں مل بیٹھ کر بات چیت کرنے پر مسئلہ کی یکسوئی ہوسکتی ہے اور اس سلسلہ میں ایک قدم آگے بڑھنے کے لئے بھی مسٹر چندرابابو نائیڈو نے اپنی رضامندی کیساتھ ساتھ تیار رہنے کا اظہار کیا۔ چیف منسٹر آندھراپردیش نے کہاکہ تلنگانہ میں تلگودیشم پارٹی کا طاقتور کیڈر ہے اور تلنگانہ اسمبلی میں تلگودیشم ارکان اسمبلی کو متعدد مرتبہ ایوان کی کارروائی سے معطل کیا جاتا رہا۔ علاوہ ازیں خود چیف منسٹر تلنگانہ مسٹر کے چندرشیکھر راؤ نے کہاکہ اگر تلگودیشم اپنا طرز عمل تبدیل نہ کرنے کی صورت میں بلو اسٹار آپریشن شروع کرنے کا اظہار کیا۔ انھوں نے واضح طور پر کہاکہ ٹی آر ایس کی جانب سے اس طرح دھمکیاں دینے اور ڈرانے سے تلگودیشم پارٹی کبھی خوف زدہ نہیں ہوگی بلکہ اس کا منہ توڑ جواب دینے اور بہتر سبق سکھانے کے لئے تیار رہے گی۔

TOPPOPULARRECENT