Thursday , November 23 2017
Home / شہر کی خبریں / سال 2019 تک بی جے پی ، حکمراں پارٹی کا متبادل ہوگی

سال 2019 تک بی جے پی ، حکمراں پارٹی کا متبادل ہوگی

’ میٹ دی پریس ‘ سے صدر ریاستی بی جے پی ڈاکٹر لکشمن کا خطاب
حیدرآباد ۔ 25 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز ) : بی جے پی ریاست تلنگانہ میں سال 2019 تک حکمراں جماعت کے متبادل کے طور پر ابھرکر سامنے آئے گی ۔ آج یہاں پریس کلب کی جانب سے اہتمام کردہ میٹ دی پریس ( صحافت سے ملئے ) پروگرام میں حصہ لیتے ہوئے نئے ریاستی صدر بی جے پی و رکن اسمبلی ڈاکٹر لکشمن نے اس بات کا اظہار کیا ۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی ایک تعمیری اپوزیشن کا کردار ادا کرے گی اور ریاست میں کمزور کانگریس پارٹی کے پیدا کردہ سیاسی فلڈ کو پر کرے گی ۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی نے ان ( صدر بی جے پی ) پر بھاری ذمہ داری عائد کی ہے جب کہ پارٹی کے نظریات اور ورکرس ان کی طاقت ہے ۔ ٹی آر ایس حکومت کو عوامی وعدوں کی تکمیل میں ناکام قرار دیتے ہوئے صدر ریاستی بی جے پی نے کہا وہ عوام سے کئے گئے وعدوں کی تکمیل کے لیے ریاستی حکومت پر دباؤ بنائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ کے عوام ڈبل بیڈ روم مکانات کی فراہمی ، نوجوانوں کو روزگار ، ایس سی / ایس ٹی کو تین ایکڑ اراضیات ، کے جی تا پی جی مفت تعلیم ، اقلیتوں کو تحفظات جیسے وعدوں پر ٹی آر ایس حکومت کو ماقبل انتخابات ووٹ دیا تاہم ٹی آر ایس وعدوں کی تکمیل میں ناکام رہی ۔ انہوں نے کہا کہ عوام حکومت تلنگانہ کو سبق سکھائیں گے ۔ انہوں نے بی جے پی کو ہمیشہ سے ووٹ بینک مخالف ہونے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی غریب طبقات کو ذات ، مذہب کی بنیاد سے ہٹ کر تحفظات کے حق میں ہے ۔ اس سوال پر وہ ٹی آر ایس کو سو میں سے کتنے نمبرات دیں گے ۔ ڈاکٹر لکشمن نے کہا عوام اس کا فیصلہ کریں گے ۔ اس موقع پر صدر پریس کلب روی کانت ریڈی نے سامعین کا خیر مقدم کیا ۔۔

TOPPOPULARRECENT