Monday , January 22 2018
Home / شہر کی خبریں / سال 2050 تک دنیا میں تیل کی پیداوار کا خاتمہ

سال 2050 تک دنیا میں تیل کی پیداوار کا خاتمہ

آئیل و گیاس کے تحفظ پر اسکولی طلبہ کے پینٹنگس مقابلے میں جی پرسنا کمار سینئیر سائنٹسٹ کا ادعا

آئیل و گیاس کے تحفظ پر اسکولی طلبہ کے پینٹنگس مقابلے میں جی پرسنا کمار سینئیر سائنٹسٹ کا ادعا
حیدرآباد ۔ 16 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز) : تلنگانہ اسٹیٹ پولیوشن کنٹرول بورڈ کے زیر اہتمام تلنگانہ کے عوام اور اسکولی طلباء میں آئیل اور گیس کے تحفظ سے متعلق شعور بیدار کرنے کی غرض سے زیر عنوان ’ آئیل اینڈ گیس کنزرویشن فورٹ نائٹ 2015 ‘ اسکولی طلباء میں پینٹنگس مقابلوں کا آج جواہر بال بھون پبلک گارڈن نامپلی میں منعقد کیا ۔ جس میں مختلف گورنمنٹ سنٹرل اسکولس جن میں کیندرا ودیالیہ گولکنڈہ ، کیندرا ودیالیہ سکندرآباد ، کیندرا ودیالیہ بوئن پلی ، کیندرا ودیالیہ اوپل ، کیندرا ودیالیہ ترملگیری کے علاوہ دیگر اسکولس سے تعلق رکھنے والے زائد از 250 طلباء و طالبات نے پینٹنگس مقابلہ میں حصہ لیتے ہوئے ڈیزل ، پٹرول ، کیروسین ، گیاس کی بچت اور آئیل اور گیس کے بے جا استعمال سے پیدا ہونے والی آلودگی سے متعلق پینٹنگس کے ذریعہ اپنی بہترین صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا ۔ اس موقع پر سینئیر سوشیل سائنٹسٹ تلنگانہ اسٹیٹ پولیوشن کنٹرول بورڈ ڈاکٹر ڈبلیو جی پراسنا کمار نے بتایا کہ پولیوشن بورڈ کی جانب سے طلباء میں مذکورہ عنوان پر پینٹنگس مقابلوں کے انعقاد کا مقصد عوام میں آئیل اور گیاس کی بچت کیسے کریں اور آئیل اور گیاس کے زیادہ اور بے جا استعمال سے ہونے والی آلودگی سے محفوظ رہنے کے علاوہ آئیل اور گیاس کا حسب ضرورت استعمال کرتے ہوئے آئیل اور گیس کی بچت کو یقینی بنانے سے متعلق شعور بیدار کرنا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ عالمی صحت تنظیم کے بموجب آئندہ سال 2050 ء تک ساری دنیا میں تیل کی پیداوار کا خاتمہ ہوجائے گا اور سال 2030 ء سے تیل اور گیاس کی پیداوار میں ہر سال کمی واقع ہوتی جائے گی ۔ انہوں نے عوام پر زور دیا کہ وہ آئیل اور گیاس کا صحیح استعمال کرتے ہوئے آئیل اور گیاس کی بچت پر توجہ دیتے ہوئے سولار انرجی کا استعمال کرنے کی کوشش کریں تاکہ 2050 ء تک آئندہ آنے والی نسل کے لیے بھی آئیل اور گیاس کے ذحائر کو محفوظ رکھا جاسکے ۔ انہوں نے بتایا کہ ہندوستان میں ہر سال صرف ٹرافک سگنلس پر ریڈلائٹ کے دوران ٹھہری ہوئی گاڑیوں پر 994 کروڑ روپئے کا پٹرول اور ڈیزل غیر ضروری جلایاجاتا ہے ۔ جس کا تحفظ کیا جانا چاہئے ۔ انہوں نے عوام پر زور دیا کہ وہ زندگی کے ہر شعبہ میں استعمال کئے جانے والے آئیل اور گیاس کے استعمال میں احتیاط برتیں تاکہ آئیل اور گیاس کی بچت کے نتیجہ میں نہ صرف اپنی محنت کی کمائی ہوئی رقم کو بچایا جاسکتا ہے بلکہ اس کے زیادہ استعمال سے پیدا ہونے والی آلودگی سے ہونے والے امراض سے بھی نجات ملے گی ۔ انہوں نے بتایا کہ آئیل اینڈ گیاس کے تحفظ سے متعلق طلباء میں پینٹنگس مقابلوں کو ریاست تلنگانہ کے 10 اضلاع میں بھی منعقد کیا جائے گا تاکہ ریاست تلنگانہ کے عوام میں شعور بیدار کیا جاسکے ۔ اس موقع پر پبلک ریلیشن اسسٹنٹ شریمتی تلک تارا ، پروجیکٹ آفیسر مسٹر ناگیشور راؤ اور شریمتی رادھیکا بھی موجود تھے ۔۔

TOPPOPULARRECENT