Saturday , September 22 2018
Home / شہر کی خبریں / سامباشیوا راؤ ‘ ڈی جی پی اے پی مقرر

سامباشیوا راؤ ‘ ڈی جی پی اے پی مقرر

امراوتی 24 نومبر ( پی ٹی آئی ) حکومت آندھرا پردیش نے آج 1984 بیاچ سے تعلق رکھنے والے آئی پی ایس آفیسر این سامبا شیوا راؤ کو ریاست کا نیا پولیس سربراہ مقرر کیا ہے جبکہ سابقہ موقعوں پر مرکزی وزارت داخلہ نے ان کے نام کو مسترد کردیا تھا ۔ وزارت داخلہ نے سابق میں دو مرتبہ ریاستی حکومت کی جانب سے ڈی جی پی کے عہدہ کیلئے روانہ کی گئی فہرست کو مسترد کردیا تھا اور کہا تھا کہ یہ فہرست پرکاش سنگھ کیس میں سپریم کورٹ احکام کے مغائر ہے ۔ سامبا شیوا راؤ 23 جولائی 2016 سے مکمل اضافی ذمہ داری کے طور پر ڈی جی پی کا عہدہ سنبھالے ہوئے ہیں جبکہ ان کا اصل عہدہ ڈی جی پی ( کوآرڈینیشن ) ہے ۔ وہ 31 ڈسمبر کو سبکدوش ہونے والے ہیں ۔ باقاعدہ ڈی جی پی کی حیثیت سے وہ مکمل دو سال کی معیاد کیلئے اس عہدہ پر برقرار رہ سکتے ہیں جو ریاستی قانون کے مطابق ہوگا ۔ حالانکہ دو مرتبہ ان کے نام کو شامل رکھنے والی فہرست کو مرکز نے مسترد کردیا تھا اس کے باوجود ریاستی چیف سکریٹری دنیش کمار نے آج ایک سطری سرکاری حکمنامہ جاری کرتے ہوئے سامبا شیوا راؤ کو فوری اثر کے ساتھ ڈی جی پی مقرر کردیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT