Saturday , September 22 2018
Home / ہندوستان / سامبا میں ایک اور حملہ، دو عسکریت پسند ہلاک

سامبا میں ایک اور حملہ، دو عسکریت پسند ہلاک

جموں، 21 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) دہشت گردوں نے دو روز میں دوسری مرتبہ حملہ کیا جب اُن میں سے دو نے آج ضلع سامبا میں جموں۔ پٹھان کوٹ ہائی وے پر فوجی کیمپ پر فائرنگ کردی اور جوابی حملے میں مارے گئے ۔ سکیورٹی عہدیداروں نے کہا کہ عسکریت پسندوں نے صبح لگ بھگ 5:50 بجے سامبا کے میشوارہ علاقہ میں آرمی کیمپ پر فائرنگ کی اور گرینیڈز پھینکے۔ وزیر دفاع

جموں، 21 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) دہشت گردوں نے دو روز میں دوسری مرتبہ حملہ کیا جب اُن میں سے دو نے آج ضلع سامبا میں جموں۔ پٹھان کوٹ ہائی وے پر فوجی کیمپ پر فائرنگ کردی اور جوابی حملے میں مارے گئے ۔ سکیورٹی عہدیداروں نے کہا کہ عسکریت پسندوں نے صبح لگ بھگ 5:50 بجے سامبا کے میشوارہ علاقہ میں آرمی کیمپ پر فائرنگ کی اور گرینیڈز پھینکے۔ وزیر دفاع منوہر پاریکر نے دہلی میں کہا کہ دو دہشت گردوں کو اس آپریشن میں ہلاک کردیا گیا ہے۔ آرمی نے کہا کہ ایک عام شہری جو اس علاقہ سے گزر رہا تھا، فائرنگ کے دوران نیچے گرپڑا اور اسے زخم آئے۔ ڈیفنس پی آر او لیفٹننٹ کرنل منیش مہتا نے کہا کہ یہ کہنا مشکل ہے آیا دونوں عسکریت پسند وہی گروپ کے تھے جس نے کل کٹھوا میں ایک پولیس اسٹیشن پر حملہ کیا تھا۔ انھوں نے بتایا کہ حملہ آور کسی یونٹ میں گھسنے کی کوشش نہیں کررہے تھے بلکہ وہ باہر سے ہی فائرنگ کرتے رہے اور انھیں ناکہ بندی کے ذریعہ گھیرے میں لے کر جوابی کارروائی کے دوران ہلاک کردیا گیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT