Tuesday , November 21 2017
Home / کھیل کی خبریں / سامیلس کو بدزبانی پر جرمانہ!

سامیلس کو بدزبانی پر جرمانہ!

کولکاتا ، 4 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ویسٹ انڈیز کی ورلڈ

T20 خطابی فتح کے ہیرو مارلن سامیلس کو فائنل میں انگلینڈ کے مقابل ایڈن گارڈنس میں اپنی ٹیم کی چار وکٹ کی جیت کے دوران بدزبانی پر اُن کی میچ فیس کا 30 فی صد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ یہ واقعہ ویسٹ انڈیز کی جوابی اننگز کے قطعی اوور میں پیش آیا جب سامیلس نے بین اسٹوکس کے خلاف گندی زبان استعمال کی۔ آن فیلڈ امپائرز کمار دھرما سینا اور راڈ ٹکر، تھرڈ امپائر مرائس ایرسمس اور چوتھے امپائر بروس آکزنفورڈ کی شکایت پر رنجن مدوگلے نے جرمانہ لگایا۔

TOPPOPULARRECENT