Sunday , June 24 2018
Home / کھیل کی خبریں / سامیلس کی سنچری، ویسٹ انڈیز 299 ، انگلینڈ کا بہتر آغاز

سامیلس کی سنچری، ویسٹ انڈیز 299 ، انگلینڈ کا بہتر آغاز

سینٹ جارجس (گریناڈا)، 23 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) آخری وکٹ کیلئے 52 رنز کی پارٹنرشپ نے ویسٹ انڈیز کو انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹسٹ کے بارش سے متاثرہ دوسرے روز چائے کے وقفے پر اپنی پہلی اننگز میں 299 آل آؤٹ تک پہنچا دیا۔ گزشتہ روز کے ناٹ آؤٹ بیٹسمن و کپتان دنیش رامدین 31 پر آؤٹ ہوئے۔ تاہم دیویندر بشو (30) اور شانن گیبریئل (20) نے اپنے انفرادی بہترین ٹ

سینٹ جارجس (گریناڈا)، 23 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) آخری وکٹ کیلئے 52 رنز کی پارٹنرشپ نے ویسٹ انڈیز کو انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹسٹ کے بارش سے متاثرہ دوسرے روز چائے کے وقفے پر اپنی پہلی اننگز میں 299 آل آؤٹ تک پہنچا دیا۔ گزشتہ روز کے ناٹ آؤٹ بیٹسمن و کپتان دنیش رامدین 31 پر آؤٹ ہوئے۔ تاہم دیویندر بشو (30) اور شانن گیبریئل (20) نے اپنے انفرادی بہترین ٹسٹ اسکورس کے ذریعہ میزبان ٹیم کو 247/9 سے اُبھارا ۔ جیسے ہی مارلن سامیلس پُرعزم 103 کے بعد آؤٹ ہوئے ، لوور آرڈر بکھرگیا جبکہ مہمانوں کے سیمرس نے کل یہاں دوسری نئی گیند کا مؤثر طور پر استعمال کیا۔ اسٹوارٹ براڈ (4/47) نے انگلش اٹیک کی قیادت کی جبکہ جیمز اینڈرسن اور کرس جارڈن نے فی کس دو وکٹ لئے۔ آخری وکٹ معین علی نے لی جب انھوں نے بشو کو ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا۔ بعدازاں انگلش کیپٹن السٹیر کک (37) اور جوناتھن ٹراٹ (32) نے 26.3 اوورز کے کھیل میں اپنی ٹیم کو 74/0 تک پہنچایا۔

TOPPOPULARRECENT